ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 131 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 131

سب نے یک زبان ہو کہ کہا کہ ہم شہادت دیتے ہیں کہ آپ نے خدا کا پیغام پہنچا دیا۔" پھر آپ نے آسمان کی طرف انگلی اُٹھائی اور تین بار دہرایا۔" اسے خدا گواہ رہنا میں نے تیرا پیغام پہنچا دیا ہے۔بچہ۔پھر آپ کتنا عرصہ مکہ ٹھہرے۔ماں۔ذی الحج کے مہینے میں واپس تشریف لے آئے مسلسل محنت اور تھکان سے محرم کے مہینے میں آپ کو بخار آگیا مگر کام جاری تھا اور ملاقاتیں بھی، شخع از یمین سے ایک وفد آپ سے ملنے کے لئے آیا یہ آخری دفد تھا جس نے آپ سے ملاقات کی۔شام اور فلسطین کی سرحدوں سے گڑ بڑ کی اطلاعیں مل رہی تھیں۔طبیعت ذرا سنبھلی تو ۲۶ صفر کو ایک تشکر حضرت اسامہ بن زید کی سالاری میں اُن علاقوں کی طرف روانہ کیا۔طبیعت خراب ہی تھی آپ جنت البقیع کے قبرستان تشریف لے گئے اور وہاں دفن ہونے والے مسلمانوں کے لئے دعا کی پھر آپ مقام احد پر تشریف لے گئے اور شہدائے اُحد کے لئے دعا کی۔واپس تشریف لائے تو طبیعت ملنے پر وہیں ٹھہر گئے ، زیادہ خراب ہو گئی۔حضرت اسامہ ابھی زیادہ دور نہیں گئے تھے اطلاع بچہ۔ہمارے پیارے آقا بیماری میں کون سی بیگم کے گھر میں تھے۔ماں۔پہلے تو باری باری سب کے گھر تشریف لے جاتے تھے مگرجب بیماری شدید ہو گئی تو سب بیگمات سے اجازت لے کر حضرت عائشہ صدیقہ کے تجرے