ہجرت سے وصال تک — Page 130
ہوں تم میں سے ہر ایک شخص کا جو یہاں موجود ہے فرض ہے کہ وہ ان کو ان لوگوں تک پہنچائے جو یہاں موجود نہیں۔یاد رکھو تم سے تمہارے اعمال کے متعلق پوچھا جائے گا۔آج سود کی رقم ترک کی جاتی ہے اور وہ تمام خون جو جاہلیت میں ہو چکے ان کا قصاص معاف کیا جاتا ہے۔اے لوگو ! آج شیطان اس بات سے مایوس ہو گیا کہ پھر کبھی اس کی پرستش اس زمین میں کی جائے۔اے لوگو ! عورتوں کا تم پر حق ہے جیسا کہ تمہارا عورتوں پر حق ہے اور وہ تمہارے ہاتھوں میں خدا تعالیٰ کی امانت ہیں۔پس تم ان سے نیک سلوک کرو اور دیکھو غلاموں کا بھی خیال رکھو۔جو خود کھاتے ہوان کو بھی کھلاؤ جو خود پہنتے ہو ان کو بھی پہناؤ۔اسے لوگو !تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک تھا ستو کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر کوئی فضیلت نہیں۔نہ سرخ کو سیاہ پر اور نہ سیاہ کو سرخ پر کوئی فضیلت ہے تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو متقی ہے۔تم سب آدم کی اولاد ہو اور سب مٹی سے بنے ہو۔“ پھر آپؐ نے فرمایا۔" اللہ پاک کو گواہ رکھ کہ تناؤ کہ کیا میں نے اللہ تعالیٰ کا پیغام پوری دنیا کو پہنچا دیا ہے۔