حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 129 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 129

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 129 اخلاق استوار کرے، اس کی حدود اوامر اور نواہی کی پابندی کرے۔نظافت اختیار کرے، خوشبو لگائے ، طہارت سے رہے، بلا وضو قرآن کریم کو ہاتھ نہ لگائے۔دل و دماغ ، نظر اور کانوں کو قرآن کریم کی طرف متوجہ رکھے۔روزانہ تلاوت کا التزام کرے اور کثرت سے پڑھے۔باوضو ہوکر تلاوت کرے اگر چہ بے وضو بھی تلاوت جائز اور باعث ثواب ہے۔خشوع و خضوع ، حضور قلب اور سکینت کے ساتھ بیٹھے، لیٹ کر تلاوت کرنا جائز ہے مگر ادب کے خلاف ہے۔تلاوت شروع کرتے وقت سب سے پہلے تعوذ (اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ) پڑھے اور قرآن میں خوب غور وفکر کرے۔ترتیل و تجوید اور خوف وخشیت کے ساتھ پڑھے اور روئے اگر رونا نہیں آتا تو رونے والی شکل بنائے۔جب کسی رحمت والی آیت سے گزرے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کو طلب کرے۔جب عذاب والی آیت پڑھے تو خدا سے پناہ مانگے اور خدا کی تقدیس بیان کرے۔قرآن کو اس کی اپنی ترتیب کے موافق پڑھے اگر چہ اس کے علاوہ بھی جائز ہے۔قرآن کو دیکھ کر پڑھنا افضل ہے کیونکہ اس پر نظر کرنا بھی عبادت ہے۔بلند آواز سے پڑھنا افضل ہے، اگر ریا کا خوف ہو تو آہستہ پڑھے۔خوبصورت آواز کے ساتھ پڑھنا مسنون ہے۔جب چھینک، جمائی یا ابکائی آئے یا ریح نکلے تو تلاوت کو منقطع کر دے۔سجدہ والی آیات پر سجدہ کرے۔جب کوئی آیت بھول جائے تو یوں نہ کہے کہ میں آیت بھول گیا بلکہ یوں کہے کہ بھلا دیا گیا۔“ التحبير في علوم التفسير للسيوطى