حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 115 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 115

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 115 ہو۔(اٹھو ) اور اللہ کے حضور سجدہ کرو اور اس کی عبادت میں لگ جاؤ۔۔14 فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ o وَإِذَا قُرِءَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ 0 (الانشقاق : 21-22) | ترجمہ: پس ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے۔۔15 كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبُ۔(العلق: 20) ترجمہ: خبردار! اس (مخالف) کی اطاعت ہر گز نہ کرو۔اور (اپنے رب کے حضور ) سجدہ کرو اور اس کا قرب حاصل کرو۔استفہامیہ آیات کے جواب میں پڑھی جانے والی دعائیں: قرآن کریم میں بعض جگہ دعائیہ اور استفہامیہ آیات ایسی ہیں جو سوالیہ رنگ رکھتی ہیں۔احادیث میں ان کے جواب میں بعض دعائیں پڑھنے کا ارشاد ہے۔سورۃ فاتحہ کے آخر میں اور ایسے ہی دوسری دعائیہ آیات پڑھتے ہوئے یا سنتے ہوئے ”آمین“ (اے اللہ تو ہماری دعا قبول فرما) کہا جائے۔سورۃ بقرہ کی آخری آیت کے جواب میں جو ربنا کے ساتھ دعائیں کی گئی ہیں، ان کے ساتھ ساتھ آمین کہہ کر قبولیت کی درخواست کی جائے۔جب یہ الفاظ پڑھے یا سنے جائیں وَاعْفُ عَنَّـا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا۔( یعنی ہم سے درگز فرما۔ہمیں بخش دے۔ہم پر رحم فرما) تو اس کے جواب میں کہے۔آمین۔اور ساتھ یہ دعا بھی پڑھی جائے۔رَبِّ اغْفِرْ لِي اَللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ - اے اللہ ! یہ دعا قبول فرما۔میرے رب میرے گزشتہ گناہ بخش دے اور آئندہ مجھے ہر قسم کے گناہوں سے بچا اور محفوظ رکھ۔اے ہمارے رب تیرے لئے ہی سب تعریفیں ہیں۔سورۃ آل عمران میں فرمایا: