حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 113
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 113 ان میں سے تھے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں ) سوار کیا تھا اور ابراہیم اور اسرائیل کی اولاد میں سے تھے اور ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت دی اور اپنے لئے چن لیا۔جب ان پر خدائے رحمن کی آیات پڑھی جاتیں تو وہ سجدے کرتے ہوئے اور روتے ہوئے (زمین پر) گر جاتے تھے۔6 اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ ، وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ ، وَمَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ مُّكْرِمٍ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَايَشَاءه ترجمہ: کیا تو نے دیکھا نہیں کہ جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، اللہ تعالیٰ ہی کو سجدے کرتا ہے اور سورج اور چاند بھی اور ستارے بھی اور پہاڑ بھی اور درخت بھی اور چلنے پھرنے والے جاندار بھی اور بہت سے انسان بھی۔اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب لازم ہو چکا ہے اور جس کو اللہ ذلیل کر دے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں۔یقیناً اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔7۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔(الحج: 78) ترجمہ: اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو، رکوع کرو اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو اور اچھے کام کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔8۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوا وَمَا الرَّحْمَنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمُ نُفُوراً (الفرقان:61) ترجمہ: اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ رحمان خدا کے حضور سجدہ کرو، تو وہ کہتے ہیں کہ رحمان کون ہے؟ کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کا تو ہمیں حکم دیتا ہے اور یہ بات انہیں نفرت میں اور بڑھا دیتی ہے۔(الحج: 19)