حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن — Page 9
9 خوشخبری آپ کے علاوہ کسی اور کو نہیں ملی اور وہ یہ کہ آپ کو خواب میں بتایا گیا کہ آپ کو سب سے اونچی شان والا بیٹا عطا کیا جائے گا۔صرف خواب ہی نہیں کشف میں بھی آپ کو ایسے نظارے دکھائے جاتے۔جس سے آپ کو اندازہ ہوتا کہ کوئی بڑی شان والا بیٹا آپ کو ملے گا۔آپ نے یہ بھی دیکھا تھا کہ آپ کے اندر سے ایک نور نکلا ہے جو ہر طرف پھیل گیا ہے۔اس کا ذکر پیارے آقا صل اللہ کے مبارک الفاظ میں بھی سنیئے۔آپ فرماتے ہیں۔میں اپنے باپ ( حضرت ) ابراہیم کی دُعا ہوں (حضرت) عیسی ابن مریم کی بشارت ہوں اور اپنی ماں کا وہ رویا ہوں جو انہوں نے دیکھا کہ اُن کے جسم سے ایک نور نکلا۔جس میں انہیں شام کے محلات نظر آئے اور انبیاء کی ماؤں کو اسی طرح دکھایا جاتا ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحہ 128 المكتب الاسلامی الطباعت والنشر ، بیروت) نورانی وجودوں کے دنیا میں آنے سے پہلے اُن کی ماؤں کو بشارت دینے سے مجھے یاد آیا کہ قرآن پاک میں ذکر ہے کہ حضرت سارہ کو بھی نبیوں کی ماں بننے کی خوشخبری ملی تھی (سورۃ ھود، سورۃ ذاریات) اور بیٹے کا نام بھی اللہ پاک نے اسمعیل رکھنے کا پیغام بھجوایا تھا ( پیدائش باب (16) اسی طرح حضرت مریم کو بھی بیٹے کی بشارت ملی اور نام بھی اللہ تعالیٰ نے خود رکھا عیسی بن مریم (آل عمران) حضرت آمنہ کو بھی فرشتوں نے بیٹے کی خوشخبری کے ساتھ نام بھی بتایا "محمد" اور حاسدوں اور شر سے بچنے کی دُعا بھی سکھائی۔آپ اکثر سوتے جاگتے نورانی فرشتوں کو دیکھتیں۔فرشتوں کے پروں کی آواز میں سنتیں۔یہ سب انوکھی باتیں تھیں۔واقعہ بھی تو انوکھا ہونے والا تھا۔صرف حضرت آمنہ ہی نہیں کل کا ئنات ایک بہت بڑی شان والے وجود کی منتظر تھی۔عیسائی اور یہودی علماء اپنی کتابوں میں دیئے گئے