حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن

by Other Authors

Page 8 of 32

حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن — Page 8

8 کے بعد دولہا تین دن تک سسرال میں رہتا تھا۔اس رواج کے مطابق تین دن سسرال میں رہنے کے بعد حضرت عبداللہ حضرت آمنہ کے ساتھ مکہ کے ایک محلہ زقاق المولد میں منتقل ہو گئے۔حضرت عبداللہ اپنے والد کے ساتھ تجارت کرتے تھے۔اُن دنوں ایک تجارتی قافلہ شام کی طرف جا رہا تھا۔آپ کے والد نے آپ کو اس قافلے کے ساتھ جانے کو کہا۔آپ والد کے بہت فرماں بردار تھے۔اس سفر پر روانہ ہو گئے۔جاتے وقت حضرت آمنہ کو الوداع کہا۔وہ گویا آخری سفر پر جانے کے لئے الوداع تھی۔کیونکہ آپ شام کے سفر سے زندہ واپس نہ آئے۔راستے میں بیمار ہو گئے۔آپ کی ننھال یثرب (مدینہ ) میں تھی۔وہاں ایک ماہ ٹھہرے۔مگر صحت یاب نہ ہو سکے اس طرح نئی نویلی دلہن کو اکیلا چھوڑ کر مسافرت میں اپنے اللہ تعالیٰ کے پاس چلے گئے۔آپ کی وفات حضرت عبدالمطلب اور مکہ والوں کے لئے بے حد صدمے کا باعث تھی۔حضرت آمنہ بے حد صابر و شاکر خاتون تھیں۔بڑے صبر اور حوصلے سے اس مشکل کو برداشت کیا۔حضرت عبداللہ کوئی رئیس آدمی نہ تھے۔فوت ہونے پر ان کا ترکہ چند جانور ، شعب ابی طالب میں ایک مکان، ایک دوکان کھجوروں اور چمڑے کا کچھ ذخیرہ ، دوغلام اور ایک لونڈی تھے۔یہ لونڈی جن کا نام اُم ایمن تھا بڑی وفادار اور سمجھدار خاتون تھیں۔حضرت آمنہ کا بہت خیال رکھتیں اور ہر وقت خدمت میں حاضر رہتیں۔پیارے بچو! آپ حضرت عبداللہ کی وفات اور حضرت آمنہ کے اکیلا رہ جانے پر اداس ہورہے ہیں۔ابھی جو باتیں آپ کو بتاؤں گی۔ان سے ساری اُداسی دور ہو جائے گی۔میں نے بتایا ہے نا کہ وہ بہت نیک دل اور صبر کرنے والی خاتون تھیں۔ایسی ہستیوں کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے۔ان کا غم اللہ تعالیٰ نے خود دُور کیا۔وہ اس طرح کہ کئی دفعہ اُن کو خواب میں خوشخبری ملی۔بہت بڑی خوشخبری۔اتنی بڑی