حضرت رسول کریم ؐ اور بچے

by Other Authors

Page 18 of 54

حضرت رسول کریم ؐ اور بچے — Page 18

36 36 35 کے پاس اتنے کپڑے بھی نہ تھے کہ وہ اپنا جسم اچھی طرح سے ڈھانپ لے اس کے پاؤں زخمی تھے۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو بچوں سے بے حد پیار کرتے تھے اُسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھر آئیں۔اور کوئی ہوتا تو پرواہ بھی نہ کرتا اور دیکھ کر پاس سے گزر جاتا مگر آپ نے آگے بڑھ کر یتیم بچے کو گود میں اٹھا لیا۔اس نے کئی روز سے کچھ کھایا بھی نہ تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے گھر لے گئے۔کھانا کھلایا۔کپڑے پہنائے اور اسے اپنے بچوں کی طرح رکھا اور اس کے رشتہ داروں کو اطلاع دی اور ان کے پاس پہنچایا۔( محمد عربی مرتبہ خورشید احمد انور ) بچے قوم کا مستقبل بچے سے پوری قوم کا مستقبل وابستہ ہوتا ہے۔اور آئندہ قوم کی باگ ڈور اس کے ہاتھ میں آنی ہوتی ہے۔اور بچے سے قوم کی ساری توقعات وابستہ ہوتی ہیں۔اس لئے بچپن ہی سے بچے کو اس طرح تیار کیا جانا چاہئے کہ وہ کل کو پیش آنے والی تمام تر ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہو سکے۔چنانچہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس طرح اولاد کی تربیت کی اور قدم قدم پر بچوں کی رہنمائی فرمائی بچوں پر عظیم احسانات ہیں۔بچوں پر شفقت تربیت کے رنگ میں (1) نماز میں نظر سجدے کی جگہ پر رکھو: وہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم تھے۔جب بچے تھے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ہدایت فرمائی کہ بچے نماز میں اپنی نظر سجدے کی جگہ پر رکھا کرو۔اور ادھر اُدھر نہ دیکھا کرو۔نماز میں پھونکیں نہ مارو: (2 (3 (مشكوة 91) فد ایک مسلمان بچہ جس کا نام افلح تھا وہ نماز میں سجدے میں پھونکیں مار رہا تھا۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اصلح نماز میں پھونکیں نہ مارا کرو۔منہ کو مٹی لگتی ہے تو لگنے دو۔(مشكوة 91) تہجد کے بارے میں تعلیم حضرت عبداللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچازاد بھائی تھے۔جب وہ ابھی چھوٹے تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز تہجد ادا کرنے کی خاطر اپنی خالہ کی وجہ سے ایک رات آپ کے گھر میں ٹھہر گئے۔وہ کہتے ہیں کہ جب حضور تہجد کے لئے رات کو کھڑے ہوئے تو میں بھی وضو کر کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بائیں طرف کھڑا ہو گیا۔تو حضور نے میرا ہاتھ پکڑ کر پیچھے سے اپنے دائیں طرف کھڑا کر دیا۔(4 (مشكوة 99) اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا یہ سمجھانا مقصود تھا کہ جب دو آدمی نماز پڑھیں تو مقتدی امام کے دائیں طرف کھڑا ہو۔اور یہ کہ تہجد کی نفلی نماز بھی باجماعت پڑھی جا سکتی ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ جب باجماعت نماز ہو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوں کی صف پیچھے بنانے کا ارشاد فرمایا کرتے تھے۔کھانا کھانے کے آداب ایک لڑکا عمر نامی جس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پالا تھا۔کھانا کھانے کے وقت سالن کے پیالے میں ادھر اُدھر ہاتھ مارتا تھا تو حضورصلی