حضرت رسول کریم ؐ اور بچے

by Other Authors

Page 19 of 54

حضرت رسول کریم ؐ اور بچے — Page 19

38 37 اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بچے اللہ کا نام لے کر شروع کرو اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔کھانا اللہ کا نام لے کر شروع کرنا چاہئے اور داہنے ہاتھ سے کھانا چاہئے (مشكوة 263) حضرت ابن ابی سلمہ فرماتے ہیں ایک دفعہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ کھا نا تناول فرما رہے تھے۔آپ نے فرمایا :۔اونِ يا بن بسم الله وكُلْ بِيَمِينِكَ وَ كُلِّ مِمَّا يَلِيْک (صحیح بخاری کتاب الطعام) آپ نے فرمایا بیٹے میرے قریب آجاؤ اور اللہ کا نام لیکر کھانا شروع کرو۔اور پھر ھدایت فرمائی بیٹے داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔بائیں ہاتھ سے شیطان کھاتا ہے۔نیز یہ بھی فرمایا کہ داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور داہنے ہاتھ سے پیو۔اس لئے کہ بائیں ہاتھ سے شیطان کھاتا اور پیتا ہے۔سیدھے ہاتھ سے لیتے اور دیتے۔جب کسی کو کوئی چیز دیتے اور کوئی چیز لیتے تو سیدھے ہاتھ سے لیتے اور دیتے۔ہاتھ پکڑ لیتے (شمائل ترمذی) جو شخص بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے بغیر کھانا شروع کردیتا تو آپ اُس کا ہاتھ پکڑ لیتے اور اُس کو بسم اللہ پڑھنے کی تاکید فرماتے۔چند آدمیوں کے ساتھ کھانا (اسوہ رسول اکرم 131 ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چند آدمیوں کے ساتھ کھانا باعث برکت ہوتا ہے۔برکت زیادہ ہوگئی فرمایا کھانے میں جتنے ہاتھ جمع ہونگے اتنی ہی برکت زیادہ ہوگی میزبان کے لئے دُعا کسی کے ہاں مدعو کرنے پر کھانا تناول فرماتے تو میزبان کے لئے حضور دعا فرماتے تھے۔کھانا شروع کرنے کی دعا بسم الله على بركة الله اللہ تعالیٰ کی برکت کے ساتھ کھانا شروع کرتا ہوں۔کھانا کھانے کے بعد کی دعا پیارے اسلام کی پیاری باتیں صفحہ 24 الحمد لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانا وجَعَلَنا مِنَ المسلمين۔سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔پیارے اسلام کی پیاری باتیں صفحہ 124 ، ”شمائل ترمذی) نیا پھل اور سب سے کم عمر بچہ جب آپ کی خدمت میں نئے موسم کا پھل پیش ہوتا تو آپ اس کو