حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 90 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 90

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 90 1916ء میں کامیاب بلند پایہ خدمات کے بعد اس عہدہ سے سبکدوش ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اخبار بدر اور الحکم کے متعلق فرمایا: یہ اخبار ہمارے دو بازو ہیں الہامات کو فوراً ملکوں میں شائع کرتے ہیں اور گواہ بنتے ہیں۔“ حضرت اقدس علیہ السلام کی قدر دانی کے انوکھے انداز آپ بیٹھے رہیں ( بدر 8 جون 1905ء) 1903ء میں مقدمہ کرم دین کے ایام میں ایک دن گورداسپور میں بالا خانہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک چار پائی پر لیٹے ہوئے تھے۔خواجہ کمال الدین صاحب وکیل اور چند دوسرے اصحاب نیچے دری پر بیٹھے تھے آپ ( یعنی مفتی صاحب موصوف ) حضرت اقدس علیہ السلام کے پاؤں دبا رہے تھے سردی کا موسم تھا۔خواجہ صاحب نے عرض کی کہ چند قانونی امور پر حضور سے گفتگو کرنی ہے۔دوسرے دوست اُٹھ جائیں تا کہ خلوت ہو جائے مفتی صاحب بھی اُٹھنے لگے تو حضور نے فرمایا: آپ بیٹھے رہیں آپ کے ہاتھ گرم ہو چکے ہیں۔“ ( ذكر حبيب ص 110) آپ میرے ساتھ بیٹھ جائیں حضرت اقدس علیہ السلام کی غلام نوازی کا ایک عجیب واقعہ حضرت مفتی صاحب نے بیان فرمایا: ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضور کو مقدمات وغیرہ کے لئے اکثر گورداسپور جانا پڑتا تھا۔اور عموماً یکوں کا انتظام میں ہی کیا کرتا تھا۔میں سب کو سیکوں میں بٹھا کر پھر حضور علیہ السلام سے آکر پوچھتا کہ حضور تو اکیلے ہی یکہ میں بیٹھیں گے۔تو آپ علیہ السلام فرما دیتے کہ آپ میرے ساتھ بیٹھے