حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 89 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 89

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 89 کئے۔بدر صادق کے نام سے ایک کالم میں حالات پر تبصرہ یا کسی اعتراض کا جواب ہوتا۔تحقیق الادیان۔۔۔کے تحت دنیا کے مذاہب اور فرقوں کا تعارف کروایا جا تا نیز غیر ممالک میں اشاعتِ دین کا جائزہ اور زیر دعوت لوگوں سے خط و کتابت درج ہوتی۔بدر مسیح ، کالم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روزانہ ڈائری ہوتی جو اکثر مفتی صاحب خود ہی لکھتے تھے اخبار قادیان کے کالم میں قادیان کے خاص حالات درج ہوتے۔قادیان سے محبت رکھنے والے احباب اس کالم کو بڑے شوق سے پڑھتے۔بدر منور اس کالم میں قرآن پاک پر حضرت اقدس علیہ السلام کے تفسیری نوٹس شائع ہوتے پھر اس میں حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب کی بیان فرمودہ تفسیر بھی دی جاتی۔بدر کے ان کالموں سے حضرت اقدس علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر محفوظ ہوتی گئی۔انتخاب الجرائد، مدینتہ اسی ، ایڈیٹوریل نوٹ ، مکتوبات امیر مستقل کالم تھے۔حضرت مفتی صاحب نے بخاری شریف کے درس کے نوٹس بھی لکھنے شروع کئے جو حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب کو دکھا کر شائع کرتے۔آپ نے قرآن پاک کی تفسیر بھی لکھنی چاہی احتیاط کے مد نظر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مشورہ طلب کیا۔حضور نے تحریر فرمایا۔بہت بہتر ہے اس سے لوگوں کو نفع پہنچتا ہے مگر ضروری ہے کہ مولوی صاحب کو دکھلا لیا کریں تا کہ غلطی نہ ہو جائے۔“ والسلام مرزا غلام احمد ( بدر 2 اپریل 1908 ء ) اخبار میں ایک کالم بد رالنساء میں عورتوں کے متعلق مسائل، مضامین اور وعظ و نصیحت ہوتا۔کالم مفتی میں دینی مسائل کے جواب دیئے جاتے نا لقول الطیب کے نام سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقوال زریں سارے ہفتے کی ڈائری اور لوگوں کے سوالات کے جواب ہوتے نانتخاب الاخبار کالم میں دنیا کی چیدہ چیدہ خبریں دی جاتیں۔دسمبر 1907ء میں پرچے کی تعداد 1300 ہوگئی تھی۔