حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 81 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 81

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ هذا القياس۔81 لیکن میں افسوس سے دیکھتا ہوں کہ اس قسم کے عقائد کی دور باشی کے ساتھ ہی آزاد خیال لوگوں نے تمام گراں بہا اور قیمتی موتی پھینک دیئے ہیں۔بہت سی باتیں ایسی معقول اور فطرت کے موافق موجود ہیں جو کسی صورت میں بھی صاحب دل اور اہل بصیرت کی نظر میں حقیر نہیں ہونی چاہئیں مثلاً انبیاء علیہم السلام کا وجود اور وحی اور الہام، خدا تعالیٰ کے مامور معلم جن کو دوسروں کے پاک وصاف کرنے کے لئے مقناطیسی قوت دی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے رسولوں کو بھیجتا ہے گزشتہ کا تو کیا ذکر ہے خود انہیں دنوں میں خدا نے ایک رسول بھیجا ہے اور ہزاروں ہزار نشانات اور علامات انہیں اپنی سچائی کے ثبوت کے لئے عطا فرمائے ہیں۔اس وقت یہی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک مامور عین ضرورت کے وقت آیا ہے تا کہ وہ انبیاء سابقین کے اوضاع واطوار سے دنیا کو آگاہ کرے۔اس کا کلام مدلل اور معقول ہے اس کا نطق وہی ہوتا ہے جو اسے رب العظیم سے الہام ہوتا ہے اور جو ہر وقت سچائی کے ثبوت کے لئے آمادہ رہتا ہے اس کا نام مرزا غلام احمد ( ایدہ اللہ الاحد) ہے وہ قادیان ضلع گورداسپور ( پنجاب، انڈیا) میں رہتا ہے۔وہ اس لئے آیا ہے تا لوگوں کو یہ سمجھا وے کہ ایک ہی قادر مطلق خدا ہے آزاد خیال لوگوں کو اس کے پاس آنا چاہیے تا وہ معلوم کریں کہ انبیاء کیا ہوتے ہیں اور سچے حقیقی قوانین قدرت کیا ہیں؟ میں اس چٹھی کو اس پر ختم کرتا ہوں کہ کانگرس کے تمام مبروں پر سلامتی ہو۔مجھے خوشی ہوگی اگر ان میں سے کوئی ارادت مند مجھ سے سلسلہ خط و کتابت جاری کرے گا۔‘ (الحکم 30 رنومبر 1904 صفحہ 14 ) پروفیسر کیمنٹ ریگ Clement Lindley Wragge انگلستان کے ایک مشہور سیاح ، ہیئت دان اور لیکچرار پروفیسر کلیمنٹ ریگ ہندوستان کی سیاحت کر رہے تھے۔لاہور میں ان کا لیکچر تھا۔حضرت مفتی صاحب کو لیکچر سن کر اندازہ ہوا کہ وہ غیر