حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 64 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 64

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 64 بڑھا دو تو اور بہتر ہوگا۔میں نے عرض کیا دو تہائی ؟ فرمایا جتنا چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر دو تو اور بھی بہتر ہوگا۔میں نے عرض کیا کہ میں آئندہ اپنی تمام دُعا کو حضور کے لیے مخصوص رکھا کروں گا فرما یا اس میں تمہاری سب ضرورتیں اور حاجتیں آجائیں گی اور اللہ تعالیٰ تمہارے سارے کام درست کر دے گا اور تمہاری ساری مرادیں پوری کر دے گا اور کوتاہیاں معاف کر دے گا۔“ قادیان ہجرت 1898ء میں آپ نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں درخواست لکھی کہ مجھے اجازت دی جائے کہ ملازمت ترک کر کے قادیان ہجرت کرلوں۔حضرت اقدس علیہ السلام نے جواب میں تحریر فرمایا: مومن کے واسطے قیام فیما اقام اللہ ضروری ہے یعنی جہاں اللہ تعالیٰ نے اس کو کھڑا کیا ہے اور اس کے لئے روزی کا سبب بنایا ہے وہیں صبر کے ساتھ کھڑا رہے یہاں تک کہ کوئی سبب آپ کے لئے ایسا بنے کہ آپ کو کسی کام کے واسطے قادیان بلالیا جائے لیکن چونکہ آپ نے ہجرت کا ارادہ کر لیا ہے اس واسطے آپ کو اس کا ثواب ہر حال ملتا رہے گا۔“ (ذکر حبیب ص 27) 1900ء میں قادیان کا مڈل سکول ہائی سکول میں بدل گیا۔سکول کے ناظمین نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی کہ مفتی صاحب کو قادیان بلا لیا جائے۔چنانچہ حضرت اقدس علیہ السلام نے مفتی صاحب کو ارشاد فرمایا: ” آپ فی الحال دفتر سے تین ماہ کی رخصت لے کر آجائیں۔“ حضرت مفتی صاحب نے یہ ارشادسن کر تین ماہ کی رخصت کی درخواست لکھی۔آخر میں یہ بھی لکھ دیا کہ اگر مجھے رخصت نہیں مل سکتی تو استعفیٰ منظور کر لیا جائے۔آپ کو حضرت اقدس علیہ السلام کے حکم کی تعمیل اپنی ملازمت برقرار رہنے سے زیادہ عزیز تھی۔معلوم ہوتا ہے کہ قادیان میں اس امر کے