حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 63 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 63

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 63 بیان کی کہ میں رات مولوی عبد الکریم کے واسطے بہت دُعا کرتا تھا تو تھوڑی غنودگی میں ایسا معلوم ہوا کہ میں کہتا ہوں یا کوئی کہتا ہے بلاؤں میں جندرے مارے گئے“ فرمایا: ”مبشر ہے“ اسی دن ایک اور خواب بھی پیش کیا کہ طاعون بہت پھیلا ہوا دکھائی دیا اور کوئی کہتا ہے یا میں کہتا ہوں کہ جو آجکل رات کو اٹھ کر دُعا کر لے گا وہ اس سے آئندہ طاعون کے وقت بچایا جائے گا۔فرما یا یہ بالکل سچ ہے راتوں کو اٹھ کر بہت دُعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالی آنے والے عذاب سے اپنے فضل واحسان سے محفوظ رکھے۔( بدر 29 ستمبر 1905 ء) وہی مے ان کو ساقی نے پلا دی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چراغ اپنے زیر تربیت متبعین کے قلوب میں بھی روشن کر دیئے تھے حضرت مفتی صاحب لکھتے ہیں: جنوری 1897 ( بیت ) مبارک میں بیٹھے ہوئے میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی کہ میں اپنی تمام خواہشوں کے عوض میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا کروں گا۔میرے واسطے دُعا کی جائے۔حضور نے ہاتھ اُٹھا کر تمام حاضرین کے ساتھ دُعا کی۔“ ( ذكر حبيب ص 236) یہ خیال آپ کو ایک حدیث پڑھ کر آیا تھا جس کا ترجمہ ہے: " حضرت اُبی بن کعب کہتے ہیں میں نے ایک رات حضور علیہ السلام کے جگانے پر اُٹھ کر) عرض کیا یا رسول اللہ میں اپنی دُعا کا بڑا حصہ حضور کے لئے مخصوص کر دیا کرتا ہوں ( مگر بہتر ہو کہ حضور ارشاد فرما دیں کہ) میں اپنی دُعا کا کتنا حصہ حضور کے لئے مخصوص کیا کروں فرمایا جتنا چاہو۔میں نے عرض کیا ایک چوتھائی ؟ فرمایا جتنا چاہو اور اگر اس سے زیادہ (حصہ میرے لئے مخصوص کیا) کرو تو زیادہ بہتر ہو گا میں نے عرض کیا نصف حصہ؟ فرمایا جتنا چاہو اور اگر اس سے بھی