حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 65 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 65

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 65 بارے میں مزید مشورے ہوئے جس کے نتیجہ میں حضرت اقدس علیہ السلام نے دوبارہ پیغام دیا۔پ استعفیٰ نہ دیں ہاں آسانی سے رخصت مل جائے تو رخصت لے کر یہاں چلے آئیں۔“ (ذکر حبیب ص 28) حضور کا یہ پیغام لے کر مکرم عبد العزیز قادیان سے صبح سحری کے وقت لاہور پہنچے اُن دنوں مفتی صاحب اور حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب جو اس وقت میڈیکل کے پہلے سال کے طالب علم تھے ایک ہی مکان میں رہتے تھے۔مسیح پاک کا ارشاد موصول ہوا تو مفتی صاحب نے جو اپنی درخواست پر لکھ چکے تھے کہ اگر درخواست منظور نہ ہو تو استعفیٰ منظور کر لیا جائے اکاؤنٹنٹ جنرل کی میز پر پڑی ہوئی درخواست میں سے لفظ استعفیٰ کاٹ دیا۔چھٹی کی درخواست منظور ہوگئی۔آپ کی دلی مراد بر آئی فوراً قادیان پہنچے جہاں آپ کو تعلیم الاسلام ہائی سکول میں سیکنڈ ماسٹر کے فرائض سونپ دیئے گئے۔جب تین ماہ گزر گئے تو حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا۔آپ چھ ماہ کے لئے اور رخصت کی درخواست بھیج دیں۔(ذکر حبیب ص 28) چھ ماہ کی درخواست دے دی گئی جن میں سے تین ماہ کی رخصت منظور ہوگئی۔جب یہ تین ماہ بھی گزر گئے تو حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا: آپ استخارہ کریں“ آپ نے سات دفعہ استخارہ کیا۔جب انشراح صدر نصیب ہوا تو محبت و اخلاص سے بھر پور ایک خط 7 جولائی 1901ء کو حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں بھیجا: گزارش ہے کہ اس عاجز نے گزشتہ تین چار دنوں میں کئی دفعہ اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہوئے اور اپنی کمزوریوں کا اظہار کرتے ہوئے استخارہ کیا ہے اور اس کے بعد اپنے دینی اور دنیوی فوائد کو یہ عاجز اسی میں دیکھتا ہے کہ حضور کی جو تیوں میں حاضر رہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے اس امر کے لئے اس عاجز کو