حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 252
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 252 اُس سے اپنی قسمت پوچھتے رہے اور وہ بعض باتیں کرتا رہا۔حضرت مفتی صاحب فرماتے ہیں میں نے کتابوں میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر نکالی اور اس کو دکھا کر کہا بتائیے یہ کون ہے؟ اس نے تصویر دیکھی اور یک دم اُس کے منہ سے یہ الفاظ نکلے :He is a Prophet یہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نبی ہے۔تھوڑی دیر کے بعد مہاراجہ صاحبہ نے ہم سب کو اندر بلایا۔وہ انگریز بھی ساتھ تھا۔جب میں نے کتابیں پیش کیں اور دعوت الی اللہ کی تو اس وقت بھی وہ انگریز بول پڑا۔بے شک یہ نبی ہے۔میں نے یہ تصویر دیکھی ہے جو کسی نبی کی ہی ہو سکتی ہے۔الفضل 31 جولائی 1957 ص 3,4) 1938ء کے جلسہ سالانہ پر بھی آپ کو ذکر حبیب" کے موضوع پر تقریر کرنے کا موقع ملا۔اس کے بعد آپ تبدیلی آب و ہوا کے لئے کراچی تشریف لے گئے۔کراچی میں 23 ستمبر 1939ء کوزیر صدارت جناب پیر الہی بخش صاحب وزیر تعلیم مغربی ممالک میں تجربات کے موضوع پر تقریر کرنے کا موقع ملا۔صدارتی تقریر میں مفتی صاحب کے خیالات کو بے حد سراہا گیا۔الفضل 27 اکتوبر 1939ء ص 5) 1939ء جلسہ خلافت جوبلی میں 26 دسمبر کو خلافت اور پاپائیت کے موضوع پر تقریر کی۔16 ستمبر 1940ء کو قادیان میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک شاندار جلسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے میدان میں ہوا۔احباب اپنے اپنے حلقوں سے خوبصورت جھنڈے لئے ہوئے تسبیح و تحمید اور درود و سلام پڑھتے ہوئے بیت اقصیٰ میں جمع ہوئے۔حضرت مولانا شیر علی صاحب کی صدارت میں جلسہ ہوا جس میں پہلی تقریر حضرت مفتی صاحب کی تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں گندھا ہوا آپ کا بیان بہت پسند کیا گیا۔جلسہ سالانہ میں حسب معمول ذکر حبیب کے موضوع پر تقریر کی سعادت حاصل کی۔1942ء میں 23 مئی کو بیت اقصیٰ میں مجلس ارشاد کے تحت علمی تقاریر کے سلسلہ میں ایک جلسے میں آپ کی تقریر کا موضوع تھا مسیح کا مردے زندہ کرنا۔الفضل 21 مئی 1942 ، ص 1)