حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 253 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 253

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 253 جون 1942ء کے پہلے ہفتے میں حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب ناظر تعلیم و تربیت رخصت پر قادیان سے باہر تشریف لے گئے تو حضرت مفتی صاحب کو آپ کا قائم مقام مقرر کیا گیا۔(الفضل 19 جون 1942 ء ص 7) جلسہ سالانہ میں آپ نے پہلے روز جو تقریر کی اُس کا موضوع تھا مسیح کی قبر کا انکشاف۔آپ نے فرمایا کہ ہر نبی کو بعض مخصوص کام سونپے جاتے ہیں۔جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بت پرستی کے خلاف کھڑا کیا گیا۔ہمارے زمانے میں حضرت اقدس علیہ السلام کو مسیح علیہ السلام کی قبر کا انکشاف سونپا گیا ہے۔آپ نے بہت سے دلائل دے کر ثابت کیا کہ مسیح کی قبر کشمیر میں ہی ہے۔الفضل 30 ستمبر 1942ء) 15 اکتوبر 1943ء کو حضرت مولانا فرزند علی صاحب چند ایام کے لئے شملہ تشریف لے گئے تو آپ کو قائم مقام ناظر بیت المال مقر رکیا گیا۔(الفضل 17 اکتوبر 1943 ءص1) 5 جون 1945ء کو حضرت خلیفتہ اسیح ڈلہوزی تشریف لے گئے تو آپ کو قادیان میں امیر مقامی الفضل 10 جون 1945 ص 7) مقرر فرمایا۔18 نومبر 1945ء 19ء حضرت خلیفہ اسی کی طبیعت ناساز تھی آپ نے ارشاد فرمایا۔عید کا خطبہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب پڑھا ئیں۔حضور کے ارشاد کے مطابق نماز عید حضرت مفتی صاحب نے پڑھائی اور خطبہ بھی مختصر طور پر دیا۔خطبات محمود جلد 2 صفحہ 282) جلسہ سالانہ کی ذکر حبیب کی تقریر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تمثیلات کا ذکر فرمایا اور ثابت کیا کہ تمثیلات میں وعظ و نصیحت میں حضرت عیسی علیہ اسلام سے مماثلت ہے۔یہ خطاب بلاشبہ ایک تحقیقی معرکہ ہے۔اس میں آپ نے حضرت عیسی عالی سلام سے حضرت اقدس علیہ السلام کی ایک مماثلت کو تفصیل سے بیان فرمایا۔مسیح ناصری کی عادت تھی کہ بہت سی باتیں