حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 188
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ کرائے اور جیسا کہ ہر نومسلم کو کوئی اسلامی نام دیتے ہیں اس لڑکی کا نام فاطمہ مصطفی رکھا۔188 (لطائف صادق ص 139 ) اسی طرح الہی بشارات اور حضرت خلیفہ المسیح کی دُعاؤں کے ساتھ 26 جنوری 1920ء کو امریکہ کے سفر کا آغاز ہوا۔لندن سے Liver Pool تک محترم عبدالرحیم صاحب نیر نے ساتھ سفر کیا تا کہ اپنے بھائی کو الوداع کہ سکیں ساحل پر کھڑے ہوکر دیر تک دُعائیں کرتے رہے۔اس سفر کے بابرکت ہونے کی نوید آپ کو بذریعہ رویا مل چکی تھی آپ نے آواز سنی تھی۔اسلام کا درخت پھولے گا پھلے گا اور دنیا کے کونوں تک پھیلے گا۔خود مفتی صاحب نے مبشر خواب دیکھے تھے۔ایک خواب یہ تھا کہ جس ہوٹل میں وہ ٹھہرے ہیں اُس کے دروازے پر بڑا سا بورڈ لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے: ر فتح محمد بهادر خلاصہ الفضل 8 / مارچ 1920 ءص2) 28 جنوری کو بحر اوقیانوس کی سطح پر کھڑے دیو ہیکل بحری جہاز S۔S۔Haverford پر سوار ہوئے جسے فرانس اور کینیڈا میں ٹھہرتے ہوئے فلاڈلفیا تک جانا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے مجاہد بندے کو جہاز میں بھی کام بھیج دیا۔فرانس سے دو ہزار چینی اپنے وطن جانے کے لئے اسی جہاز میں سوار ہوئے۔یہ جنگ کے زمانے سے رُکے ہوئے تھے ان میں کچھ مسلمان بھی تھے۔حضرت مفتی صاحب کی قرآن کی تلاوت اور تفسیر سے متاثر ہوکر 7 افراد سلسلہ حقہ میں داخل ہو گئے۔اس طرح سمندر سے ہی کامیابیوں کا آغاز ہو گیا۔یہ جہاز 15 فروری کو (Philadelphia) فلاڈلفیا پہنچا۔الفضل 3 مئی 1920 صفحه 1 ) دنیائے روحانی کا کولمبس اس ملک کو فتح کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈالنے کا عزم لے کر آیا تھا۔آپ کے پاس تلوار نہ تھی ، دھن دولت کی چمک نہ تھی۔آپ کا زاد راہ