حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 187 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 187

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 187 کے ماتحت بھیجا جا رہا ہے اور دوسرے مشنوں کی طرح محض مذہبی ہوگا۔خاکسار رحیم بخش ناظر تالیف و اشاعت حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے جلسہ سالانہ پر 27 دسمبر کو تقریر میں فرمایا: تمہیں ساری دنیا کے لیے (مربی) بنایا گیا ہے اس فرضِ (دعوت الی اللہ ) کے بھی دو حصے ہیں۔اوّل اپنے مذہب والوں کو امر باالمعروف کرنا دوسرے غیروں میں (دعوت الی اللہ ) کرنا۔۔۔۔خدا کا وعدہ ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اگر چہ ہم بہت کمزور ہیں مگر خدا طاقتور ہے۔ہم نے افغانستان میں ایران میں مشن قائم کرنے ہیں۔امریکہ کے متعلق ایک رویا میں نے پہلے سنائی تھی۔اب ایک اور ہوئی ہے مفتی صاحب عنقریب انشاء اللہ امریکہ چلے جائیں گے۔“ (الفضل 8 جنوری 1920 ءص7) اللہ تعالیٰ نے امریکہ میں کامیابی کی بشارت دی امریکہ جانے کا حکم موصول ہونے پر آپ نے بارگاہِ خداوندی میں استخارہ کیا تو خواب میں دیکھا کہ میں امریکہ کے کسی شہر میں ایک بڑے ہال میں لیکچر دے رہا ہوں۔بہت سے مرد اور عورتیں میرا لیکچر سن کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔جب لیکچر ختم ہوا تو بعض لوگوں نے کچھ سوالات کئے جن کے میں نے جواب دیئے اس کے بعد وہ جلسہ ختم ہوا اور سب لوگ اُٹھ کر چلے گئے مگر ایک نو جوان لیڈی بیٹھی رہی۔میں نے آگے بڑھ کر اس لیڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیکچر توختم ہو گیا اور سب لوگ چلے گئے آپ کس واسطے بیٹھی ہیں۔اس نے جواب دیا کہ آپ نے (دین حق ) کی صداقت پر جو تقریر کی ہے وہ مجھے بہت پسند آئی ہے اور میں اس کو تسلیم کرتی ہوں آپ مجھے بھی ( دین حق ) میں داخل کر لیں۔میں نے اسے کلمہ پڑھایا اور شرائط بیعت کے کاغذ پر اس کے دستخط ا