حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 189 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 189

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 189 قادر وتو انا اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت پر مکمل بھروسہ اور توکل تھا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دعا ئیں تھیں ، جہاد کا ولولہ تھا اور ہاتھ میں قلم تھا۔امریکہ کی مذہبی حالت کو ذہن میں رکھ کر آپ کے کام کی مشکلات کا اندازہ کریں اور پھر مسلسل معجزے دیکھیں پہلے قدم پر ہی دُعا کی قبولیت کا ایک نشان ظاہر ہوا۔بندرگاہ پر پہنچتے ہی ڈاکٹری معائنہ کے لئے بھیجے گئے۔ان دنوں آپ کو آنکھوں میں تکلیف تھی اور خوف تھا کہ یہ تکلیف طبی لحاظ سے رکاوٹ نہ بنے۔دُعا کرتے کرتے ڈاکٹر کے کمرہ میں داخل ہوئے اُس کو آپ کی پگڑی کا سبز رنگ بہت پسند آیا۔اُس نے کہا کہ یہ رنگ میری بیوی کو بھی بہت پسند ہے۔آپ نے پگڑی اُتار کر اُس کے میز پر رکھ دی اور کہا کہ یہ اپنی بیوی کو میری طرف سے تحفہ دے دیں اور خود دوسری پگڑی نکال کر پہن لی۔ڈاکٹر نے کہا آپ تو بالکل تندرست ہیں آپ کا معائنہ کیا کرنا اس طرح اللہ تعالیٰ نے اُس کی توجہ سبز رنگ کی طرف رکھی اور یہ مرحلہ بخیر خلاصه لطائف صادق ص 139) گزر گیا۔امریکہ میں داخلے سے پہلے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ امیگریشن نے کئی گھنٹوں تک سوالات میں الجھائے رکھا۔کئی اعتراض اُٹھائے جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ آپ کا تعلق جس مذہب سے ہے اس میں کثرت ازدواج کی اجازت ہے جو ہمارے مذہب میں ممنوع ہے۔اس لئے ہم آپ کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے لہذا آپ واپس چلے جائیں، البتہ آپ کو اپیل کرنے کا حق ہے۔اس صورت میں آپ کو الگ تھلگ مکان میں رکھا جائے گا تا آنکہ آپ کی اپیل کا کوئی فیصلہ آجائے۔آپ نے جواب دیا کہ واپس تو میں نہیں جاؤں گا میں تو فاطمہ مصطفی کو مسلمان کرنے آیا ہوں اپیل کا حق استعمال کروں گا۔آپ کو Ellis Island میں Philadelphia House of Detention میں ٹھہرایا گیا۔جہاں سے باہر نکنے کی ممانعت تھی صرف چھت پر ٹہل سکتے تھے۔اس کا دروازہ دن میں صرف دو دفعہ کھلتا تھا جب کھانا دیا جاتا۔اس جگہ اور لوگ بھی بند تھے جو رفتہ رفتہ مفتی صاحب سے مانوس ہو گئے اور اُن کا