حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 186
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 186 باب چهارم حضرت مفتی محمد صادق امریکہ میں پہلے داعی الی اللہ و بانی احمد ید شن اللہ تبارک تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ دین حق کی تعلیمات زمین کے کناروں تک وہ خود پھیلائے گا۔اس مقصد کے لئے وہ اپنے فضل سے بعض بندوں کو چن کر تو فیق کا رعنایت فرماتا ہے۔1914 ء کی بات ہے حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے حضرت مفتی صاحب کے نام اپنے ایک مکتوب میں دستِ مبارک سے تحریر فرمایا تھا کہ : آپ مسیح موعود علیہ السلام کا اینچی بن کر امریکہ پہنچیں۔“ بعد میں فیصلہ انگلستان بھیجنے کا ہو گیا مگر آپ کی ارشاد فرمائی ہوئی بات 1919ء میں پوری ہوئی۔11 دسمبر 1919ء صفحہ 2 پر الفضل میں ناظر صاحب تالیف واشاعت قادیان کی طرف سے یہ اعلان شائع ہوا: میں اطلاع دیتا ہوں کہ امام جماعت احمدیہ نے بغیر کسی دوسری انجمن کی شمولیت کے امریکہ میں ایک مشن بہت جلد قائم کرنے کا فیصلہ فرما لیا ہے۔یہ عام طور پر معلوم ہی ہے کہ امام جماعت احمدیہ کے چار نمائندے انگلینڈ میں جناب مفتی محمد صادق صاحب۔۔۔۔۔کے ماتحت کام کر رہے ہیں اور ان کو اس وقت تک خاص انگلینڈ کے باشندوں نیز بیرونی لوگو میں تسلی بخش کامیابی ہوچکی ہے۔اب ان میں سے جناب مفتی محمد صادق صاحب کو حضرت خلیفہ اسیح نے بذریعہ تار ارجنٹ حکم بھیجا ہے کہ فوراً امریکہ روانہ ہو جائیں۔اس کے متعلق یہ یا درکھنا چاہیے کہ یہ مشن امام جماعت احمدیہ کی ہدایت