حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 173 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 173

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 173 حاضرین: - ( پادری سے ) جواب دو ٹالتے کیوں ہو۔صادق:۔میں اس شہر میں اجنبی ہوں اور نیا آیا ہوں مجھے مہربانی کر کے سمجھا دیجئے۔کیا یہاں عیسائی ملک میں جب کوئی مرجاتا ہے تو اسے وہ لوگ دفن نہیں کرتے جو زندہ ہیں بلکہ مُردے قبروں سے نکل کر آتے ہیں اور دفن کرتے ہیں؟ پادری:۔یہ تیسر اسوال ہو گیا۔حاضرین:۔تینوں کا جواب دو۔پادری :۔ہاں آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ صادق:۔میں ہندوستان سے آیا ہوں۔پادری:۔اوہ بہت خوشی ہوئی میری بیوی بھی ہندوستان میں پیدا ہوئی تھی۔صادق:۔جب وہ میری ہم وطن ہے میں اسے ضرور ملوں گا۔سامعین : - پادری صاحب سوالوں کا جواب دو یا کہہ دو مجھے جواب نہیں آتے۔پادری :- ( بڑے جوش سے ) میں دیانتدار آدمی ہوں۔میں جھوٹ نہیں بول سکتا۔اگر مجھے جواب نہیں آتے تو میری بیوی بہت ہوشیار ہے۔وہ ضرور جواب دے گی۔مجھے مخاطب کر کے ) اور میری بیوی سالن بہت اچھا پکا سکتی ہے۔یورپ کے رہنے والے سالن نہیں پکانا جانتے۔صادق:۔بڑی خوشی کی بات ہے۔میں اس کو کہاں مل سکوں گا۔پادری :۔وہ یہاں آیا کرتی ہے اور اُس کی علامت یہ ہے کہ وہ بائبل کی آیات اپنی ٹوپی پر لکھا کرتی ہے۔آپ اس ہائیڈ پارک کے اندرصدہا کے درمیان اُسے پہچان لیں گے۔صادق:۔میں پہنچانے میں ایسا ہو شیار نہیں۔آپ میرا ایڈریس لے جائیں اور وقت مقرر کر کے مجھ سے ملاقات کروائیں اور آپ کا نام کیا ہے؟