حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 172 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 172

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ لئے جگہ کر دی اور میں آگے میدان میں جا کھڑا ہوا) پادری:۔ضرور فرمائیے۔خوشی سے۔172 صادق: - آپ کے فرمانے کے مطابق خدا نے اولاد چاہی تو اس کا ایک بیٹا ہے مگر بیٹی نہیں۔(اس سوال پر سب بہت خوش ہوئے اور ہر طرف سے آوازیں آئیں کہ پادری صاحب جواب دیں۔ضرور جواب دیں۔) پادری - آپ بہت شریف آدمی ہیں آپ کہاں سے آئے ہیں ؟ سامعین :۔یہ سوال کا جواب نہیں۔پادری صاحب اس جنٹلمین کے سوال کا جواب دیں اور باتیں نہ بنائیں۔پادری: - ( ایک بولنے والے سے مخاطب ہو کر ) تم کیوں بیچ میں بولتے ہو؟ صادق:۔میں سفارش کرتا ہوں کہ آپ ان لوگوں کی خواہش کو پورا کر دیں اور میرے سوال کا جواب دیں۔پادری :- ( مجھے مخاطب کر کے ) آپ نہیں جانتے یہ شخص یہودی ہے جو درمیان میں بولتا ہے۔صادق:۔یہودی کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ اگر وہ ابن اللہ کو صلیب پر نہ چڑھاتے تو آپ کی نجات نہ ہوتی۔اس کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ (اس پر حاضرین نے قہقہ لگایا اور پادری صاحب گھبرائے ) پادری :۔یہ تو آپ نے نیا سوال کر دیا۔سامعین : اس کا بھی جواب دو۔صادق:۔اچھا نمبر وار جواب دیجئے۔پہلے وہ اور پھر یہ۔پادری : - آپ ان لوگوں کی باتوں کا خیال نہ کریں۔خدا وند نے فرمایا ہے کہ مردوں کو مردے دفن کرنے دو۔