حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 171 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 171

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 171 پہلے زمانوں میں ہوا کرتے تھے اور اس مضمون کی ایک تحریر اپنے دستخط کے ساتھ مجھے دی۔اس لیڈی کا نام موسے ہے۔ان کا خاوند بنگال میں سیشن جج تھا اور اب ان کا بیٹا جائداد کی حفاظت کرتا ہے جو ڈیڑھ لاکھ روپئے کی ہے اور بیٹا فوج میں معزز عہدہ پر ممتاز ہے۔عمر 72 سال ہے مگر مستعدی کا یہ عالم ہے کہ تمام اخباروں کے مختلف مضامین کاٹ کاٹ کر الگ رکھتی ہیں۔کتا ہیں خوب مطالعہ کرتی ہیں اور علم کے ساتھ محبت ہے۔انہوں نے اپنے کتب خانہ سے چند کتابیں عیسائیت کے رڈ میں مجھے دیں جو بہت عمدہ ہیں۔“ آپ کون سی شراب پیتے ہیں لندن میں لوگ کثرت سے شراب پیتے تھے۔ایک تاجر نے آپ سے پوچھا کہ آپ کون سی شراب پیتے ہیں۔جواب دیا کہ کوئی نہیں یہ اسلام میں جائز نہیں۔اُس نے کہا پھر آپ بیئر پی لیا کریں۔یہ ملکی شراب ہے اور اس ملک میں اس کا پینا بہت ضروری ہے۔آپ نے بتایا کہ ہم نہ شراب پیتے ہیں نہ بیر۔تو اُس نے حیران ہو کر پوچھا کہ پھر کیا پیتے ہیں؟ آپ نے کہا کہ پانی۔کہنے لگا میرے باپ نے ساری عمر میں ایک دفعہ پانی پیا، ساری عمر شراب پیار ہا اور جس دن اُس نے پانی پیا اُسی دن مر گیا اور میں نے آج تک کبھی پانی نہیں پیا۔آپ نے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ پانی پیا اور آج تک خدا کے فضل سے ٹھیک ٹھاک ہیں۔وہ بہت حیران ہوا۔“ (الفضل 10 جولائی 1917 ء ص 4 کالم 2) ایک پادری صاحب سے دلچسپ مکالمے کا احوال مفتی صاحب کی زبانی ہائیڈ پارک (لندن) میں ایک پادری صاحب وعظ کر رہے تھے میں بھی جا پہنچا مندرجہ ذیل گفتگو ہوئی: صادق: - پادری صاحب میرا بھی ایک سوال ہے۔میں پیچھے کھڑا تھا۔سامعین نے ، جن میں زیادہ تر مستورات تھیں ، میری آواز سن کر میرے