حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 154 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 154

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ شام تک بعض دفعہ رات کا بھی بڑا حصہ وعظ میں گزرتا۔اکثر شریف الطبع لوگوں نے تشفی کا اظہار کیا اور اُمید ہے کہ وہ جلد سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوں گے۔کئی ایک نے تجدید بیعت کی اور دونئے احمدی ہوئے فالحمد للہ“ (الفضل 10 جون 1914ء ص 18 کالم 1 ) 154 سنگڑھ میں آپ کا قیام صرف چھ دن رہا۔7 جون کو واپس کلکتہ آئے۔آپ کی طبیعت کچھ علیل رہی۔ایک دن اخبار دیکھ رہے تھے اخبار میں کسی پادری صاحب کے لیکچر کی خبر تھی۔عنوان تھا مسیح کی آمد ثانی سب بیماری اور کمزوری پس پشت ڈال کر لیکچر میں تشریف لے گئے۔لیکچر میں جو حقائق پیش کئے گئے سراسر احمدیت کی تائید میں تھے۔آپ نے کھڑے ہوکر پر جوش انداز میں مسیح موعود کی تشریف آوری کی خبر دی اور مختصر تقریر بھی کی۔بعد میں اُس ہال کے مینجر آپ سے ملے اور درخواست کی کچھ وقت مقرر کر کے آپ تقریر فرما ئیں۔آپ کو ایسے مواقع کی تلاش رہتی تھی۔فوراً 13 جون شام سات بجے کا وقت مقرر ہوا۔آپ نے ”سنو۔ایک خدا‘ موضوع پر توحید کی طرف دعوت دی۔اس کے بعد 26 جون 1914ء کو آپ نے The Message Of The Later Days کے موضوع پر کلکتہ میں انگریزی میں لیکچر دیا۔حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور فضیلت پر ایسے دلکش انداز میں تقریر کی کہ سامعین نے گہرا اثر قبول کیا۔لیکچر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوا کہ لوگوں کے پر زور اصرار پر آپ سے ،ایک ہفتہ بعد ، پھر لیکچر دینے کی درخواست کی گئی وہ پیکچر بھی بفضل الہی بے حد پسند کیا گیا۔حضرت خلیفہ مسیح کے ارشاد پر 15 جولائی 1914ء کو تین دن کے لئے ڈھا کہ تشریف لے گئے۔جہاں دعوت الی اللہ کے بہت مواقع ملے۔کثرت سے پمفلٹ تقسیم کئے، پر رونق جگہوں پر سرِ راہ کھڑے ہو کر پیغام حق دیا۔مساجد میں بھی گئے۔وہاں جو بھی ملتا اُس سے دینی گفتگو شروع کر دیتے اگر کوئی نہ ملتا تو لٹریچر دروازے پر رکھ دیتے۔