حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 153 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 153

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 153 کی تحقیق کے خیال سے ایک گرجا پہنچ گئے۔پادری صاحب تو موجود نہ تھے اُن کی ڈیوڑھی پر ایک دیسی عیسائی نوجوان سے خوب تفصیل سے بات چیت کی آخر وہ شخص خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوا اور جیکب سے محمد یعقوب بن گیا۔کلکتہ کے نواح کا دورہ مئی کے اواخر میں آپ کو حضرت صاحب کی طرف سے کلکتہ کے نواح میں کٹک جانے کا ارشاد موصول ہو اوہاں بھی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ٹرام میں سفر کے دوران ایک بنگالی ہندو کو خوب تبلیغ کی۔جب اُس کی منزل آگئی تو سوچا ڈرائیور کو بھی پیغام حق دیا جائے۔اُس سے خوب گفتگو رہی حتی کہ اُس نے حضرت احمد کو قبول کر لیا اور بہت شکر گزار ہوا کہ آپ نے مجھے اس نور سے حصہ دیا۔تلخیص از الفضل 30 مئی 1914 ء ص 8 کالم 3) کٹک سے سنگڑھ گئے۔اس سفر کا کچھ حصہ ریل گاڑی میں طے ہوا قریباً 20 میل کچا راستہ گدھا گاڑی پر سواری کرنی پڑی۔آپ نے حضرت صاحب کو تحریر فرمایا: کچی سڑک اور 20 میل کا سفر الامان ! مگر دُعا کا خوب لطف آیا۔اللہ آپ کا ناصر ہو کہ آپ کے طفیل اہل قادیان بلکہ کٹک سے اٹک تک پھر سب ایک ہیں اور سب دُعا الفضل 6 جون 1914 ء ص 2 کالم 1) میں یاد آتے ہیں۔“ سفر کا کچھ حال ایک مکتوب میں لکھا: آٹھ نو گھنٹے کا راستہ، بیٹھو تو سر چکرائے اور لیٹو تو پسلیاں ٹوٹیں۔مگر قربان جاؤں مسیح موعود علی شام کے قدموں پر کہ اپنے سفر کو الہی رضامندی کے واسطے پا کر دل ایسی حالت میں رنجیدہ نہ ہوا بلکہ خوش ہوا۔جسم تکلیف میں تھا پر رُوح فرحت سے پر تھی کہ حصول ثواب کا موقع ملا۔۔۔۔اس علاقہ میں مجھے اکیلے کو اس قدر وعظ کرنے پڑے کہ شاید کہیں کئے ہوں۔صبح سے