حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 155 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 155

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 155 دورانِ سفر پیش آنے والے مختلف واقعات و تجربات کی روشنی میں آپ نے مندرجہ ذیل سفارشات مرتب کر کے حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کیں : بڑے شہروں میں تبلیغ سے قبل مختصر رسالہ ضرور چھپوا کر ساتھ رکھنا چاہیے۔چاہیے۔تقسیم رسالہ سے قبل شہر کے حالات سے پوری واقفیت اور بعض شرفاء سے ملاقات کر لینی حمد ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ شہر کے مختلف حصوں میں تمام رسالہ ایک دفعہ ایک یا دو دن میں تقسیم ہو جائے۔خواص سے قبل عوام میں تقسیم ہوا اور سب سے قبل طلباء مدرسہ میں۔تقسیم رسالہ کے بعد کم از کم ایک ماہ اس شہر میں قیام کرنا چاہیے اور مقام کا پتہ رسالے پر قلمی لکھ دینا چاہئے۔الفضل 30 اگست 1914 ء ص 8 کالم 3) اس طویل سفر کے بعد 26 جولائی کو آپ واپس قادیان تشریف لے آئے۔نظام دکن کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا تحفہ وسط نومبر 1914ء میں حضرت خلیفہ اسیح کے ارشاد پر حضرت سید محمد سرور شاہ کی معیت میں حیدر آباد دکن تشریف لے گئے اور حضرت صاحب کا ایک تحفہ نظام دکن کی خدمت میں پیش کیا۔تاریخ احمدیت جلد 4 نیا ایڈیشن ص (155) جس کا ذکر حیدر آباد بلیٹن نے اپنی 17 دسمبر کی اشاعت میں بایں الفاظ کیا۔مرزا بشیر الدین محمود احمد نے جو مرزا غلام احمد قادیانی مہدی معہود کے فرزند اور خلیفہ ثانی ہیں اپنے دو خادموں یعنی مفتی محمد صادق اور مولوی سید سرور شاہ صاحب کو حضور نظام کی خدمت میں ایک تبلیغی خط دے کر ارسال کیا ہے اور ہم کو معلوم ہوا ہے کہ حضور نظام نے اس خط کو جس کا نام تحفتہ الملوک ہے قبول فرمالیا ہے اب اس خط کی مطبوعہ