حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 120 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 120

120 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ ذکر ہے۔لفظ اراراٹ، جس پر کشتی ٹھہری تھی اصل اراریت ہے جس کے معنی میں پہاڑ کی چوٹی کو دیکھتا ہوں۔ریت پہاڑ کی چوٹی کو کہتے ہیں۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے جودی رکھا ہے جس کے معنے ہیں میرا جود و کرم یعنی وہ کشتی میرے جو دو کرم پر ٹھہری۔“ مدافعت کے لئے تھا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: (ذکر حبیب ص 273) نادان مولوی ذرا ذرا بات پر جہاد کا فتوی دیتے ہیں حالانکہ جہاد تو آخر اٹیل تھا۔اس کو اول الحیل بناتے ہیں کوئی بدذات کسی طرح بھی باز نہ آوے تب حکم تھا کہ تلوار چلاؤ اور یہ بات صاف ہے کہ تمام مسائل سنائے جائیں۔روشن دلائل دئے جاویں۔تیس پر بھی خدا کا نمک حرام، خدا کے نشانات کا منکر باز نہ آوے اور دین میں سدِ راہ بنے تو ایسے کے لئے خس کم جہاں پاک کہنا بے جا نہیں۔پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تلوار نہیں اُٹھائی صرف مدافعت کے لئے ایسا کیا گیا اور سچ یہ ہے کہ پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر انہوں نے تلوار اٹھائی اور آخر وہ تلوار انہیں کی اُن پر پڑی۔“ اذان کے وقت پڑھنا جائز ہے (ذکر حبیب ص274) ایک شخص اپنا مضمون اشتہار درباره طاعون سنار ہا تھا۔اذان ہونے لگی تو وہ چپ ہو گیا۔فرمایا پڑھتے جاؤ اذان کے وقت پڑھنا جائز ہے۔(ذکر حبیب ص 296) غیر احمدی امام کے پیچھے نماز حضرت اقدس علیہ السلام مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: