حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 119 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 119

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 119 ساتھ ہوتا رہے تو سیدھی راہ پر چلتا ہے ورنہ بہک جاتا ہے۔“ (ذکر حبیب ص 237) قرآن شریف کا ادب گورداسپور کا واقعہ ہے غالباً 1902ء یا اس کے قریب کا ہوگا کہ ایک دفعہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ سلام کی مجلس میں بیٹھے ہوئے ایک کاغذ پر قرآن شریف کی چند آیات بطور حوالہ کے لکھی گئیں۔تھوڑی دیر کے بعد کسی دوائی کی پڑیا بنانے کے واسطے جو کاغذ کی ضرورت ہوئی تو حاضرین میں سے کسی نے وہی کاغذ اٹھایا۔اس پر حضرت صاحب ناراض ہوئے اور فرمایا: قرآن شریف کی آیات کو پُڑیاں بنانے میں استعمال نہ کرو یہ بے ادبی ہے۔(ذکر حبیب ص 391) 66 منارہ بنانا کوئی معمولی بات نہیں: حضرت اقدس مسیح موعود عل السّلام نے فرمایا: یہ ایک عظیم الشان کام ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی اس سے پوری ہوتی ہے جیسا کہ حضرت عمر نے پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے ایک صحابی کو سونے کے کڑے پہنائے تھے ہم نے دُعا کی ہے جو شخص منارة امسیح کے واسطے روپیہ دے گا خدا اُس کو کسی نہ کسی ذریعہ واپس کرے گا۔“ (ذکر حبیب ص 240) حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی حضرت اقدس مسیح موعود علی السلام فرماتے ہیں: قرآن شریف میں نہ تو کشتی کی لمبائی چوڑائی کا ذکر ہے اور نہ ساری دنیا پر طوفان آنے کا ذکر ہے۔بلکہ صرف الارض یعنی وہ زمین جس میں نوح نے تبلیغ کی۔صرف اس کا