حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 109 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 109

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 109 سفید چڑیوں سے مراد انگریز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک دفعہ کشف میں دکھایا گیا تھا کہ آپ انگلستان میں ہیں اور سفید چڑیاں پکڑ رہے ہیں۔حضور نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ میں شہر لنڈن میں ایک ممبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں۔بعد اس کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔اور ان کے رنگ سفید تھے اور شاید تیتر کے جسم کے موافق ان کا جسم ہوگا سو میں نے اس کی یہ تعبیر کی اگر چہ میں نہیں مگر میری تحریریں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راستباز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گئے“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 377) حضرت مفتی صاحب کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ وہ اس خواب کی ایک رنگ میں تعبیر کا سامان بنے۔لندن میں دعوت الی اللہ کا موقع ملا اور سب سے پہلا جو انگریز مسلمان ہوا اُس کا نام ، Sparrow تھا سپیر وانگریزی میں چڑیا کو کہتے ہیں۔مفتی محمد صادق صاحب میرے ہمراہ تھے 16 را پریل 1904ء فجر کے وقت فرمایا کہ ہم نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ایک سڑک ہے جس پر کوئی درخت نہیں ہے اور ایک مقام دارہ (فقراء کے تکیہ وغیرہ) کی طرح ہے میں وہاں پہنچا ہوں۔مفتی محمد صادق میرے ساتھ تھے۔دو چار اور دوست بھی ہمراہ تھے۔لیکن اُن کے نام اور وہ حصہ خواب کا بھول گیا ہوں آخر سڑک کے کنارہ آیا تو ایک مکان دیکھا جو کہ میرا یہ ( سکونتی ) مقام معلوم ہوتا ہے لیکن چاروں طرف پھرتا ہوں اُس کا دروازہ نہیں ملتا اور جہاں دروازہ تھا وہاں ایک پختہ عمارت کی دیوار معلوم ہوتی