حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 108 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 108

108 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ طرح پوری ہوتی ہیں۔اس میں حضرت مفتی صاحب کا بھی ذکر ہے فرماتے ہیں: ” میرے ساتھ خدا تعالیٰ کی عادت یہ ہے کہ کبھی کسی پیشگوئی میں مجھے اپنی طرف سے کوئی تشریح عنایت کرتا ہے اور کبھی مجھے میرے فہم پر ہی چھوڑ دیتا ہے۔مگر یہ تشریح جو ابھی میں نے کی ہے اس کی ایک خواب بھی مؤید ہے جو ابھی 21 اکتوبر 1899ء کو میں نے دیکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ میں نے خواب میں محبی اخویم مفتی محمد صادق کو دیکھا ہے۔اور قبل اس کے جو میں اک خواب کی تفصیل بیان کروں اس قدر لکھنا فائدہ سے خالی نہیں ہوگا کہ مفتی محمد صادق میری جماعت میں سے اور میرے مخلص دوستوں میں سے ہیں جن کا گھر بھیرہ شاہ پور میں ہے۔مگر ان دنوں میں ان کی ملازمت لاہور میں ہے۔یہ اپنے نام کی طرح ایک محب صادق ہیں۔مجھے افسوس ہے کہ میں اشتہار 6 راکتوبر 1899ء میں سہواً ان کا تذکرہ کرنا بھول گیا۔وہ ہمیشہ میری دینی خدمات میں نہایت جوش سے مصروف ہیں۔خدا ان کو جزائے خیر دے۔اب خواب کی تفصیل یہ ہے کہ میں نے مفتی صاحب موصوف کو خواب میں دیکھا کہ نہایت روشن اور چمکتا ہوا چہرہ ہے اور ایک لباس فاخرہ جو سفید ہے پہنے ہوئے ہیں اور ہم دونوں ایک بگھی میں سوار ہیں اور وہ لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی کمر پر میں نے ہاتھ رکھا ہوا ہے۔یہ خواب ہے اور اس کی تعبیر جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالی ہے یہ ہے کہ صدق جس سے میں محبت رکھتا ہوں ایک چمک کے ساتھ ظاہر ہوگا اور جیسا کہ میں نے صادق کو دیکھا ہے کہ جیسا کہ اس کا چہرہ چمکتا ہے۔اسی طرح وہ وقت قریب ہے کہ میں صادق سمجھا جاؤں گا اور صدق کی چمک لوگوں پر پڑے گی۔“ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 ص 504)