حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 107
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اور خوابوں میں مغرب سے طلوع شمس حضرت مفتی صاحب کا ذکر کتابوں میں امام مہدی کی نشانیوں میں ایک نشانی مغرب سے طلوع شمس لکھی ہے۔حضر مسیح موعود علیہ السلام نے اس کی وضاحت میں فرمایا : سورج اور چاند اور ستاروں اور سیاروں کے واسطے جو رفتاریں اللہ تعالیٰ نے مقرر کی ہیں ان میں تبدیلی نہیں ہوتی۔پیشگوئیوں میں جو اس قسم کے الفاظ ہوتے ہیں ان کی تعبیر کی جاتی ہے۔اس پیشگوئی میں جو یہ لکھا ہے سورج مغرب سے نکلے گا اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام کی تعلیم کا سورج مغربی ممالک پر پہلے روشنی نہیں دے گا۔لیکن آخری زمانہ میں جب امام مہدی کے ظہور کا وقت ہوگا تو مغربی ممالک پر بھی اسلام کی اشاعت ہونے لگے گی اس سے پہلے نہ ہوگی۔“ (ذکر حبیب ص 5) 66 107 اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ نظام الاوقات میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کا وقت مقدر تھا وہی مغرب سے طلوع شمس کا تھا۔اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ذریعہ بنے میں حضرت مفتی صاحب کو منفرد مقام حاصل ہوا جو محض فضل الہی ہے۔ایک عزت کا خطاب 122اکتوبر 1899ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک اشتہار شائع کیا تھا جس میں آپ نے اپنی الہامی پیشگوئی ایک عزت کا خطاب پورا ہونے کے متعلق تشریح فرمائی کہ بیشکوئیاں کس