حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 29
چنانچہ آپ نے اس کو ہر طرف سے دیکھا اور دیکھ کر فرمایا کہ اس کو اس طرح ٹھیک کرو اور پھر دیکھو کہ کام کرتی ہے یا نہیں؟ چنانچہ انہوں نے آپ کی ہدایت کے مطابق اس کو ٹھیک کیا اور پھر اس کو چلا کر دیکھا تو بالکل درست کام کرنے لگی۔ان سب نے آپ کا شکریہ ادا کیا اور آپ تشریف لے گئے۔) سیرت حضرت مرزا شریف احمد صفحہ 142 تا 144) انداز گفتگو نہایت سادہ دلکش اور پیارا تھا آپ کا انداز گفتگو بھی نہایت سادہ دلکش اور پیارا تھا۔کبھی آپ کی زبان سے چبھتا ہوا فقرہ تو کیا لفظ بھی نہیں نکلتا تھا۔اس کے باوجود آپ انتہاء کے اصول پسند انسان تھے۔جو بات آپ کے خیال میں مبنی برحق ہوتی اس کو نہیں چھوڑتے تھے۔تا ہم آپ حق بات کو قبول کرنے میں بھی تاخیر نہیں کرتے تھے۔دینی اور دنیوی معاملات میں آپ کی نگاہ بہت گہری اور معنی رس ہوتی تھی۔سچی بات کہنے سے آپ کبھی نہیں ہچکچاتے تھے۔آپ صائب الرائے تھے اور بات کی تہہ میں فوراً پہنچ جاتے تھے۔ذہانت اور زود نہی آپ کے خاص اوصاف تھے۔اس کے باوجود اپنے ماتحتوں کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی حاجات کو پورا کرنے کا خاص خیال رکھتے تھے۔آپ اس وقت تک کوئی رائے قائم نہیں کرتے تھے۔جب تک پوری طرح مسئلہ کے ہر پہلو کوسمجھ نہ لیتے۔کوئی مسئلہ ہو آپ اس کے متعلق حرف 29 29