حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 28
صاحب ہمارے ساتھ ہیں۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے بچپن سے ہی مشینوں اور کلوں کے سمجھنے اور ان کے متعلق غور وفکر کرنے کا خاص ارادہ عطا کیا ہوا تھا۔حضرت مسیح موعود سے مشابہت حضرت صوفی محمد رفیع صاحب مزید بیان کرتے ہیں: حضرت میاں صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ کی شکل حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کافی مشابہت رکھتی تھی۔چنانچہ جب بھی کسی وقت میرے ساتھ کوئی دوست ہوتا اور حضرت میاں صاحب رضی اللہ عنہ کبھی راستے میں مل جاتے تو میں اس مناسبت کا ذکر ان سے ضرور کرتا اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یاد تازہ کر لیتا۔پریس مشین ٹھیک ہوگئی حضرت صوفی محمد رفیع صاحب ایک واقعہ بیان کرتے ہیں: آپ ایک دفعہ ( جبکہ آپ غالباً بارہ تیرہ سال کے تھے ) اس گلی سے گزر رہے تھے جہاں پریس لگا ہوا تھا۔کوئی کتاب چھپ رہی تھی مگر اچانک مشین بند ہوگئی۔آپ نے جب دیکھا کہ پریس بند ہے تو آپ نے مشین چلانے والوں سے پوچھا کہ یہ کیوں بند ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر طرح سے کوشش کی ہے مگر نقص معلوم نہیں ہوتا۔آپ نے فرمایا اچھا میں دیکھتا ہوں۔28