حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 30
ہیں کہ حرف معلوم کرتے۔اگر کوئی حوالہ ہوتا تو اس کو پڑھوا کر پورے کا پورا سنتے ،کوئی کتاب یا ٹریکٹ ہوتا تو اول سے آخر تک پڑھواتے۔اکثر دیکھا جاتا کہ آپ بازار میں ہیں اور کوئی دوست آپ کو کتاب پڑھ کر سنا رہا ہے۔(سیرت حضرت مرزا شریف احمد ص104-107) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے وقت آپکی عمر تیرہ سال کی تھی۔مامور زمانہ اور موعود والدہ کہ جسے خدا نے خدیجہ کہا کی آغوش تربیت میں تیرہ برس کا عرصہ کوئی کم عرصہ نہیں۔آپ کی زندگی کے حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اماں جان رضی الله عنها کی یہ دعا کثرت سے آپ کے ورد زبان رہتی۔يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ نَسْتَغِيُتُ۔اسی طرح درود، سورۃ فاتحہ اور سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبَحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ بھی اکثر ورد کرتے اور فرماتے حضرت مسیح موعود درود شریف اور سورۃ فاتحہ کی بہت تاکید فرماتے تھے اور سبحان اللہ و بحمدہ کی یہ مشہور حدیث سنایا کرتے تھے۔كَلِمَتَانِ حَبِيْبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ خَفِيفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزان سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ حفاظت نماز نماز کے متعلق مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب آڈیٹر صدرانجمن احمد یہ بیان کرتے 30 50