حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 27 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 27

جا رہا تھا کہ راستے میں سنا کہ حضرت میاں صاحب وفات پاگئے ہیں۔سیرت حضرت مرزا شریف احمد صفحہ 120 تا 123) تاثرات حضرت صوفی محمد رفیع صاحب حضرت صوفی محمد رفیع صاحب بیان فرماتے ہیں کہ میں بفضل خدا پیدائشی احمدی ہوں اور میری تاریخ پیدائش یکم مئی 1896 ء ہے۔میں چھوٹی عمر کا تھا یعنی تقریباً چھ سات سال کا جبکہ میرے والد محترم صوفی محمد علی صاحب مرحوم جو خدا کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اولین صحابہ میں اور 313 کی فہرست میں شامل ہیں مجھے دار الامان قادیان گا ہے گا ہے ساتھ لے جاتے تھے۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ تقریباً اڑھائی سال مجھ سے چھوٹے تھے۔اس بچپن کے زمانہ میں ہم ایک دو دوست ( خاص کر شیخ محمد مبارک سمعیل صاحب بی۔اے۔بی۔ٹی۔ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر جو حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ کے چازاد بھائی ہیں ) شروع پرائمری سے لے کر میرے ہم جماعت اور ہم سکول لاہور میں رہتے ہیں۔دونوں اکٹھے ہی دارالامان اپنے والدین کے ساتھ آتے اور احمد یہ چوک اور دوسرے بازاروں اور کوچوں میں گھومنے چلے جاتے۔کبھی کبھی حضرت میاں صاحب رضی اللہ عنہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہو جاتے اور ہمیں اس بات کا بڑا فخر ہوتا کہ حضرت میاں 27 27