حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 19 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 19

طرح ایک جلسہ سالانہ پر جبکہ انہی صاحب نے کسی سے شراکت کر کے دکان کی ہوئی تھی آپ کئی کئی بار خود تشریف لا کر دکان کی بکری اور حالات دریافت فرماتے رہے۔دوسری جنگ عظیم کے شروع میں جب موصوف نے ابتداء" ایک شخص کی شراکت میں جنگی سامان کی تیاری کے ٹھیکے لئے اور اس طرح قادیان کی صنعتی اور تجارتی ترقی کی زبر دست بنیاد پڑی اور اس ذریعہ سے قادیان کی نئی نسل میں تجارت اور فنی مہارت کی رو پیدا ہوئی۔ابتداء کا ریگران وغیرہ کے حصول کی وقت کے باعث قادیان کے باہر اور مضافات سے غیر احمدی اور غیر مسلم انجینئر اور مستری بھی منگوائے گئے۔خاکسار کو ذاتی علم ہے کہ آپ کا سلوک ان سے اس قدر فیاضا نہ تھا کہ ان میں کئی لوگ آپ کی قابل قدر ہنمائی کی بدولت کافی ترقی کر گئے اور کئی جو پارٹیشن کے بعد مجھے ملے انہوں نے برملا حضرت مرزا شریف احمد صاحب مرحوم کے حسن سلوک کو والہانہ رنگ میں خراج تحسین ادا کیا۔مرحوم اپنے ملنے والوں پر ایک گہرا اثر چھوڑتے تھے۔جسے بھلا دینا کسی کے بس میں نہ ہوتا تھا۔الفضل ربوہ 8 مئی 1962ء) مکرم خلیفہ صباح الدین صاحب مرحوم تحریر کرتے ہیں: خاکسار نے ایک دوست سے یہ واقعہ سنا کہ ایک دفعہ حضرت میاں صاحب اپنے مکان سے باہر تشریف لا رہے تھے۔کسی ضرورت مند نے آپ سے اپنی ضرورت بیان کی۔آپ نے اپنی جیب دیکھی جس میں سو روپے کا نوٹ تھا 19