حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 18 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 18

دست بوسی کی کوشش کرتے تو آپ بہت ہچکچاتے اور ہاتھ اس طرح کھینچنے کی کوشش کرتے کہ اسے برا بھی نہ لگے۔مجھے یقین ہے بہت سے احباب نے ایسا محسوس کیا ہوگا۔اس ظاہری معمولی سی حرکت کے پیچھے دل کن جذبات انکسار و فروتنی سے معمور ہوتا تھا کون اس کا اندازہ کرسکتا ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب مرحوم کو کسی کی محبت کا رد کرنا گوارہ نہ تھا۔لیکن ساتھ ہی یہ احساس بھی قلب صافی میں ایک کیفیت پیدا کر دیتا تھا کہ میں کیا ہوں کہ میرا کوئی ہاتھ چوم لے۔احباب نے دیکھا ہوگا کہ حضرت صاحبزادہ صاحب مرحوم کا لباس ہمیشہ بہت سادہ ہوتا۔اس میں رنگ کی ایسی شوخی یا قطع کی ایسی جدت یا مورت نہ ہوتی کہ انگلی اٹھ سکے۔ہمیشہ ایک بے پروائی سی لباس میں نمایاں ہوئی۔لباس کی دو ضروریات سترتن اور زینت میں سے سترتن کی طرف زیادہ توجہ ہوتی اور زینت کی طرف کم۔دوسروں کی تکلیف کا احساس مکرم چوہدری عبدالمنان صاحب آف ملتان تحریر کرتے ہیں: ایک مرتبہ خاکسار ملتان سے لاہور گیا ہوا تھا کہ اچانک حضرت مرزا شریف احمد صاحب سے میوہسپتال کے دروازے پر ملاقات ہوگئی۔پہلی بات ہی جو فرمائی وہ یہ تھی کہ تمہیں علم ہے کہ تمہارا فلاں عزیز مالی تنگی میں ہے اس کی مدد کرو۔میرا جواب اثبات میں پاکر چہرہ پر مسرت کے آثار ظاہر فرمائے۔اسی 18