حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 53 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 53

اه معیار کبیر کہ خدام الاحمدیہ کی نرسری قرار دیتے ہوئے ان کے لئے ایسے پروگرام وضع کرنے کی ہدایت فرمائی جیسی وہ خدام الاحمدیہ میں شامل ہونے سے قبل ہی ایک خادم کی ٹریننگ حاصل کر لیں۔۲۷ - گریجوایٹ کو وقف کرنے کی تحریک 1940 ء میں اشاعت دین حق کی غرض سے آپ نے گریجوایٹ احمدی نوجوانوں کو وقف کرنے کی تحریک فرمائی جو کہ انگریزی پڑھا اور بول سکتے ہوں تا کہ وہ بنیادی دینی تربیت لینے کے بعد ممالک غیر میں جا کر اپنی روزی بھی کمائیں اور تبلیغ بھی کریں۔۲۸ - وقف جدید کے لئے درجہ دوئم کے معلمین کی تحریک کے 194 ء میں حضور نے وقف جدید کے موجود معلمین کی تعداد کو جماعتی ضرورت کے لحاظ سے کم محسوس فرماتے ہوئے درجہ دوئم کے معلمین کی سیم جماعت کے سامنے رکھی۔اس کے تحت مقامی جماعتوں سے افراد تین تین ماہ کے لئے مرکز میں آکر وقف جدید کے زیر انتظام دینی تعلیم حاصل کر کے واپس جا کر اپنی اپنی جماعتوں میں تعلیم و تربیت کا کام کرتے ہیں۔۲۹ یکمیونٹی سنٹر اور عید گاہ کے قیام کی تحریک ملہ میں لندن میں حضور نے یورپی ممالک میں احمدی بچوں کو احمدی