حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 25
وغیرہ ہر چیز موجود ہے؟ غسل خانے میں پانی صابن تولیہ موجود ہے؟ یوں احساس ہوتا تھا جیسے کسی برات کا اہتمام ہو رہا ہو۔اور ہمیں شرم آتی تھی لیکن خود ذوقا یہ اہتمام فرماتے تھے۔ہم واپس جاتے تو کمرہ میں آکر دیکھتے کہ کوئی چیز بھول کر چھوڑ تو نہیں گئے۔اگر کچھ ہوتا تو اسے حفاظت سے رکھوا لیتے اور ہمیں اطلاع ضرور دیتے کہ فلاں چیز تم یہاں چھوڑ گئے ہو۔میں نے رکھوالی ہے۔پھر آؤ تو یا د سے لے لینا۔مجھے فرمایا کرتے تھے کہ بچوں کی تربیت کے معاملہ میں میرا وہی طریق ہے جو حضرت مسیح موعود کا تھا۔میں انہیں نصیحت کرتا رہتا ہوں لیکن دراصل سہارا خدا کی ذات ہے جس کے آگے جھک کر میں دعا گو رہتا ہوں کہ وہ تم لوگوں کو اپنی رضا کے راستوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور دین کا خادم بنائے۔ہمیں جب بھی نصیحت فرماتے تو اس بات کو ملحوظ رکھتے کہ سیکی کا پہلو نہ ہو۔فرمایا کرتے تھے کہ اگر نصیحت ایسے رنگ میں کی جائے کہ دوسرے کی خفت ہو تو وہ ٹھیک اثر پیدا نہیں کرتی۔بلکہ بعض دفعہ اُلٹا نتیجہ پیدا کرتی ہے۔مجھے یاد ہے کہ بچپن میں جب بھی میری کوئی حرکت پسند نہ آتی۔تو اس کے متعلق تفصیل سے خط لکھتے تھے اور بڑے موثر اور مدال طور پر نصیحت فرماتے تھے۔کسی خادمہ یا چھوٹے بچے کے ہاتھ خط اس ہدایت سے بھیجتے کہ پڑھ کر اسے واپس کر دو۔اس طریق میں ایک پہلو تو یہی ہوتا تھا کہ دوسروں کے سامنے ڈانٹ ڈپٹ یا نصیحت کا اچھا اثر نہ پڑے گا اور دوسرے بعض مواقع پر شاید حجاب بھی مانع ہوتا ہو۔ہم بہن بھائیوں کے دینی معاملات میں دلچسپی لیتے اور کام سے بہت خوش 25