حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 26 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 26

ہوتے تھے اور اپنی خوشی کا اظہار فرماتے تھے اور یہی خواہش رکھتے تھے کہ دنیوی زندگی کا حصہ ایک ثانوی حیثیت سے زیادہ اہمیت حاصل نہ کرے۔“ بچوں سے پیار (حیات بشیر صفحہ 222، 223) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بچوں سے بہت پیار کیا کرتے تھے۔اس بارہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا بیان غالباً حرف آخر کی حیثیت رکھتا ہے۔آپ فرماتے ہیں: بچوں سے محبت اور پیار کرتے تھے۔آپ اس پیار میں اتنا بڑھے ہوئے تھے کہ ہمیشہ اپنی الگ الماری میں بچوں کیلئے گولیاں، ٹافیاں، غبارے، مُرمُرا (بھنے ہوئے چاول)، پھلیاں۔۔۔۔۔پاپڑ اور سردیوں کے موسم میں چلغوزے اور دیگر خشک میوہ جات وغیرہ مقفل رکھتے تھے۔الماری کیا تھی گویا ایک چھوٹے بچوں کی دلچسپی کی دوکان تھی البتہ اس دوکان سے پیسوں کے نہیں بلکہ ہمیشہ محبت اور شفقت اور معصوم خوشیوں کے سودے ہوا کرتے تھے۔بچے بڑی کثرت سے عمو صاحب کو سلام (حیات بشیر صفحه 223) کرنے جاتے۔“ تو پیارے بچو! یہ تھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے فرزندار جمند حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کی مختصر سوانح حیات۔ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور دینی و دنیوی لحاظ سے ان کی جگہ خدمات بجالانے کی توفیق بخشے۔آمین 26