حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 14
۱۴ کبھی نہ بھولے گا کہ جب ایک دفعہ آتھی کی آنکھیں غم سے ڈبڈبائی ہوئی تھیں آنسو چھلکنے کو تیار تھے اور امی نے بھرائی ہوئی آواز میں مجھے کہا کہ طاری ایکس نے تو خدا تعالیٰ سے دعا مانگی تھی کہ اسے بعد مجھے ایک ایسا لڑکا دے جو نیک اور صالح ہو اور حافظ قرآن " ردو الفضل ۱۴ اپریل ۱۹۴۴ء ص ) حضرت امہ طاہر دعا کے ساتھ ساتھ تربیت اولاد کے اسلامی اصولوں کی نہایت سختی سے پابندی کرتی تھیں اور کوئی موقع تربیت کا ہاتھ سے نہ بجانے دیتی تھیں۔آپ کا انداز تربیت کتنا پر جذب، موثر اور دلکش ہوتا ؟ اس کا اندازہ ہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے بیان فرمودہ چند واقعات سے بخوبی ہو سکتا ہے۔مط اول : " اکثر ایسا ہوتا تھا کہ جب کبھی بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر آتا یا اللہ تعالیٰ کی رحمت کا کوئی واقعہ سامنے آتا تو امی کہ اٹھتیں دیکھو طاری ! اللہ اپنے بندوں سے کتنی محبت کرتا ہے اور اس کی مثال میں مجھے بعض دفعہ حضرت موسیٰ اور گڈریے کا قصہ سُنائیں اور کچھ اس انداز سے اور اس پیار بھرے لہجہ سے خدا کا ذکر کرتیں کہ ہر ہر لفظ گویا محبت کی کہانی ہوتا