حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 13
۱۳ پہلا دور بچنے اور تعلیم و تربیت آپ کی پیاری والدہ حضرت سیده مریم بیگم صاحبہ ایک نهایت پارسا اور بزرگ خاتون تھیں۔خدا تعالیٰ اور اس کے پاک رسول محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اور پاک کتاب قرآن مجید سے آپ کو ایک بے نظیر محبت تھی اور آپ کی دلی خواہش تھی کہ آپ کی اولا د خصوصا آپ کے اکلوتے بیٹے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب بھی اسی رنگ میں رنگین ہوں اور اسلام اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کے مثالی عاشق بنیں اور اس مقصد کے لئے آپ نہایت التزام اور تفریح اور عاجزی سے دعائیں کرتیں اور اپنی سجدہ گاہ کو آنسوؤں سے تر کر دیتیں چنانچہ حضرت صاجزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ایدہ اللہ تعالی تحریر فرماتے ہیں:۔تھی۔۔۔۔اپنی اولاد کے لئے ہر قسم کی دینی ترقیات کے لئے بھی بہت دعائیں کرتی تھیں اور خاص طور پر میرے لئے کیونکہ امتی کے یہ الفاظ مجھے کبھی نہ بھولیں گے اور وہ وقت بھی