سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ

by Other Authors

Page 6 of 24

سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ — Page 6

کے ایک ایسے گھر کی بشارت سنا دیجیئے جو موتیوں کا ہوگا ئیے یہ مبارک الفاظ جن کا سر چشمہ بلا شبہ وحی ربانی ہے، حضرت خدیجہ کی سیرت کا الہامی خلاصہ ہیں، وجہ یہ کہ حضرت مسیح موعود و مہدی موعود کے نظریہ کے مطابق اسلامی بہشت اس دنیا کے ایمان اور عمل کا ایک ظل ہے۔وہ کوئی نئی چیز نہیں جو باہر سے آکرہ انسان کو ملے گی۔بلکہ انسان کی بہشت انسان کے اندرہی سے نکلتی ہے اور ہر ایک کا بہشت اُسی کا ایمان اور اُسی کے اعمالِ صالحہ ہیں ہیں اس حقیقت کے پیش نظر ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ حضرت خدیجہ کی حیات طیبہ کو اگر تشبیہ دی جاسکتی ہے تو ایک شاندار محل سے، جو آبدار موتیوں سے جگمگا رہا ہو۔اور یہ حقیقت ہے کہ آپ کی سوانح ، سیرت اور اخلاق و شمائل کا ہر گوشہ گوہر یکتا نظر آتا ہے۔حضرت سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا مشہور قریشی قبیلہ بنو اسد کی سیدہ رضی قبیلہ بنو اسد چشم و چراغ تھیں ، کنیت اقتم ہند، والد کا نام خویلد، اور والدہ کا فاطمہ بنت زائدہ۔آپ کا سلسلہ نسب تین واسطوں سے جناب قصتی تک اسد الغابہ جلد ۵ صفحه ۴۳۸ زیر لفظ " خدیجه " ے اسلامی اصول کی فلاسفی صفحہ 24