سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ

by Other Authors

Page 7 of 24

سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ — Page 7

پہنچتا ہے جو جد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑدادا تھے۔آپ آنحضور کی ولادت سے ۵ سال پہلے شہر میں پیدا ہوئیں بیسن شعور تک پہنچیں تو اپنے بلند اخلاق کی بناء پر طاہرہ کے لقب سے مشہور ہوئیں۔آپ کا پہلا نکاح ابو ہالہ سے ہوا ، ان کی وفات کے بعد آپ پہلے عقیق بن عائد سے اور پھر صفی بن امیہ سے بیاہی گئیں ، صفی بھی انتقال کر گئے اور آپ تیسری مرتبہ پھر بیوہ رہ گئیں لیے اسی زمانہ میں عرب کی جنگ "حرب الفجار چھڑ گئی جس میں آپ کے والد بھی مارے گئے۔شوہر اور باپ کی وفات سے آپ پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ذریعہ معاش تجارت تھا جس کا کوئی نگران نہ رہا۔اپنے اعزہ کو معاوضہ دے کر شام وغیرہ کی طرف بھیجتی رہیں۔آپ خاندانی روایات کے مطابق فطر تا سخی اور فیاض تھیں، اپنا مال غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور بیواؤں کی خبر گیری میں بے دریغ کٹا دیتی تھیں کہے اُن کی یہ نیکی اللہ جل شانہ کو ایسی پسند آئی کہ آپ کے قدموں میں دولت و ثروت کے انبار لگ گئے اور مکہ کی کے طبقات ابن سعد ( حالات خدیجد ض) کے اسیر الصحابیات » صفحه ۲۱-۲۲ د از مولانا سعید انصاری مولانا عبد السلام ندوی) و سیرت المصطفے ، بلدا صفحه ۱۷۳-۱۷۲ مولانامحمدا برایم ناسیالکوٹی)