حضرت امام حسین ؓ کا عظیم الشّان مقام

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 18 of 24

حضرت امام حسین ؓ کا عظیم الشّان مقام — Page 18

(18) دوسروں میں فساد کے خیالات پھیلائے ہوں یا کسی طرح فساد پھیلانے میں دخل ہی دیا ہوکسی قسم کا۔کامیابی تو دور کی بات ہے۔کہتے ہیں اشارہ یعنی بعض پولیس افسران کی بات بتارہا ہوں انہوں نے اپنی لمبی سروس کا حوالہ دے کر کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس لمبے زمانہ میں جو پولیس میں سروس کی ہے اور میں حلف اُٹھا سکتا ہوں اس بات کا کہ احمدی مزاج میں فساد کر نا داخل نہیں کبھی مجھے آج تک کسی احمدی میں اشارہ بھی یہ بات دکھائی نہیں دی۔تو کرتے کیا تھے یہ جنہوں نے شرارت کرنی ہوتی تھی۔ان پر سے توجہ ہٹا کر جو شرارت کے خلاف ہوا کرتے تھے اُن کی طرف توجہ مرکوز کر دیا کرتے تھے۔یعنی احمدیوں کی طرف اور پھر ان کو فساد کی کھلی چھٹی تھی جنہوں نے فساد کرانے تھے اور فساد کرانے ہیں شیعوں نے سینیوں نے اور پھر وہ کھلم کھلا اپنی سازشیں کرتے اور فساد کرتے اور فسادوں کے بعد ایک دفعہ بھی ان دشمن حکومتوں کو ایک ادنی سی بات بھی ہاتھ نہیں آئی کہ ثابت کر سکیں کہ یہ فساد احمد یوں نے کروایا تھا۔مجھے یاد ہے انہی دنوں میں جب یہ کہا کرتے تھے کہ احمدیوں سے متابقہ رہو۔کراچی میں ساری پولیس کی تو جہ احمدیوں کی طرف تھی۔اُدھر کراچی میں شیعوں کے امام باڑے جل گئے شیعوں کو اُن کے گھروں میں زندہ جلا دیا گیا۔وہ کون لوگ گئے تھے وہاں۔کیا کوئی احمدی تھا ؟ تحقیق نے کیا ثابت کیا تھا کہ احمدیوں کا کوئی دور سے بھی اس بات سے تعلق نہ تھا۔پس جب ایک قوم جھوٹ بولنے کی عادی ہو جائے اور عملا جھوٹ کی پرستش کرنا شروع کر دے تو جھوٹ کی ساری تدبیریں اپنے ہی خلاف اُٹھا کرتی ہیں۔احمدی تو امن پیدا کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔اور احمدیوں سے آپ کبھی فساد کی بات نہیں دیکھیں گے۔اب آپ کہتے ہیں کہ ”را“ نے ایسا کیا۔اب ”را“ کیسے وہ دشمنیاں پیدا کر سکتی ہے جو تاریخ کے سینکڑوں سال گواہ ہیں کہ تمہارے دلوں میں مسلسل چلی آ رہی ہے۔کم سے کم ایک ہزار سال گزر چکا ہے اس تاریخ کو کہ خود مسلمانوں نے مختلف وقتوں میں ایک دوسرے کے گھر جلائے ہیں۔ایک دوسرے کی قبریں اکھاڑی ہیں۔مردوں کو دوبارہ پھانسی دی گئی ہے اُن کے