حضرت امام حسین ؓ کا عظیم الشّان مقام

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 17 of 24

حضرت امام حسین ؓ کا عظیم الشّان مقام — Page 17

(17) ذکر بھی کریں۔اور کثرت سے درود و سلام کی مجلسیں لگائیں اور اس میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں تو یہ دن کتنی برکت کے دن بن سکتے ہیں۔بجائے اس کے کہ دونوں طرف ان دنوں کو نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کیا جائے دونوں ایک دوسرے سے نیکی کی باتوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کریں اور یہ بتائیں دُنیا کو کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں۔ہم آپ کے اہلِ بیت سے دوسروں کی نسبت زیادہ پیار رکھنے والے ہیں۔اہل بیت کے ترانے اگر سارے سنی گانے شروع کر دیں۔شیعوں کی آواز کو ڈبو سکتے ہیں اس آواز میں۔اور زیادہ عشق کے ترانے گائیں اُن سے زیادہ بلند تر آواز میں اور اُن کو بتا ئیں کہ محض محبت کی باتیں ہی کافی ہیں نفرت کی باتیں بیان کرنا ضروری نہیں ہے۔پس اس موقعہ کا اصلی علاج یہ ہے نہ پولیس علاج ہے نہ فوج علاج ہے۔یہ علاج کتنے سالوں سے تم کرتے چلے آرہے ہو آج تو کہہ لیتے ہو کہ "را" کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ہندوستان کے ایجنٹ ہیں جو یہ کام کروا رہے ہیں۔کل تم کہا کرتے تھے کہ قادیانیوں کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔احمدی ایجنٹ ہیں جوکر وار ہے ہیں۔بھٹو صاحب کے زمانے میں بھی یہی ہوا اور ضیاء صاحب کے زمانے میں تو باقاعدہ دستور بن گیا تھا کہ حکومت کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری ہوتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ احمدیوں کی نگرانی کرو بڑی سختی کے ساتھ تمام تر جاسوسی ان کے لئے وقف کر دو کیونکہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ محرم کے موقعہ پر احمدی سینیوں اور شیعوں میں فساد برپا کریں گے اور ظلم کی حد ہر دفعہ توجہ دشمنوں سے ہٹا کر دوستوں کی طرف کر دی جاتی تھی۔ساری احمدیت کی تاریخ اس بات کو جھٹلا رہی ہے اور کئی پولیس افسران ان تحریروں کو پڑھ کر یہ کہا کرتے تھے اور بعض احمدیوں کے سامنے بات بیان کی کہ ہماری حکومت پتہ نہیں پاگل ہو گئی ہے۔ان کو پتہ نہیں! احمدیوں کو مزاج ہی یہ نہیں ہے۔کبھی ہوا ہے آج تک اُن کی سو سالہ تاریخ میں کہ احمدیوں نے فساد بر پاکئے ہوں ایک پر امن جماعت ہے ان کے خلاف فساد ہوئے ہیں۔درست ہیں۔لیکن آج تک ایک بھی ایسا واقعہ نہیں کہ جماعت احمدیہ نے کبھی