حیات طیبہ — Page 73
73 ستارہ نکلنے کا نشان پھر اس کے بعد یورپ کے لوگوں کو وہ ستارہ دکھائی دیا جو حضرت مسیح کے ظہور کے وقت نکلا تھا۔میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ ستارہ بھی میری صداقت کے لئے ایک دوسرا نشان ہے ! مہا راجہ دلیپ سنگھ اور سرسید مرحوم کے متعلق بعض متوحش نومبر ۱۸۸۵ء میں حضرت اقدس نے سرسید مرحوم اور مہاراجہ دلیپ سنگھ کے متعلق بعض متوحش خبر میں بطور پیشگوئی مسلمانوں اور ہندوؤں کو سنائیں پھر بعد میں ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو ایک اشتہار بھی شائع فرمایا جس میں لکھا کہ :- ہم پر خود اپنی نسبت، اپنے بعض جدی اقارب کی نسبت، اپنے بعض دوستوں کی نسبت اور بعض اپنے فلاسفر قومی بھائیوں کی نسبت کہ گویا نجم الہند ہیں اور ایک دیسی امیر نو وارد پنجابی الاصل کی نسبت بعض متوحش خبریں جو کسی کے ابتلا اور کسی کی موت وفوت اعزا اور کسی کی خود اپنی موت پر دلالت کرتی ہیں جو انشاء اللہ القدیر بعد تصفی لکھی جائیں گی۔منجاب اللہ منکشف ہوئی ہیں۔‘سے نجم الہند سے مراد سر سید مرحوم تھے اور نو وارد پنجابی الاصل سے مراد مہاراجہ دلیپ سنگھ تھے جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کے بیٹے تھے۔حضور فرماتے ہیں کہ میں نے پانچسو کے قریب مسلمانوں اور ہندوؤں کو ان خبروں سے آگاہ کیا تھا۔بہر حال سرسید مرحوم کو یہ حادثہ پیش آیا کہ انہیں اخیر عمر میں ایک جوان بیٹے کی موت کا جانکاہ صدمہ پہنچا۔“ اور علیگڑھ کالج کی عمارت کی تکمیل کے لئے جو انہوں نے بڑی محنت اور جانفشانی کے ساتھ چندہ فراہم کیا تھا۔اس میں سے ایک شریر النفس انسان ڈیڑھ لاکھ روپیہ کھا گیا سرسید مرحوم نے اس نقصان کو اس قدر محسوس کیا کہ غم کی وجہ سے تین دن کھانا نہیں کھایا اور بعض اوقات بیہوش بھی ہو گئے۔ان کے فرزند سید محمود صاحب نے کہا کہ اگر میں اس نقصان کے وقت علیگڑھ میں موجود نہ ہوتا تو میرے والد صاحب ضرور اس غم سے مرجاتے۔“ سے مہاراجہ دلیپ سنگھ انگریزوں نے چونکہ پنجاب سکھوں سے لڑ کر حاصل کیا تھا اس لئے انہوں نے مناسب سمجھا کہ دلیپ سنگھ کو جو تخت کا وارث ہے اور ابھی بچہ ہی ہے پنجاب سے لے ہی جائیں چنانچہ وہ دلیپ سنگھ کو لندن لے گئے۔وہاں اس کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا۔ادھر وہ جوان ہوا اور ادھر انگریزوں کے قدم پنجاب پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہو گئے۔سکھوں نے مطالبہ کیا کہ مہاراجہ دلیپ سنگھ کو واپس پنجاب لایا جائے۔انگریزوں نے یہ محسوس کر کے کہ اب خطرہ تو آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۱۱۱۰۱۱۰ س اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء سے اشتہار ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء