حیات طیبہ — Page 23
23 را پیگینڈے کے زور سے اس ملک کے باشندوں کو عیسائی نہیں بنائیں گے تو اس ملک میں پھر غدر کے سے حالات پیدا ہونا کچھ مشکل نہیں۔چنانچہ اس مقصد کے لئے لندن میں بڑی بڑی سکیمیں تیار کی جانے لگیں۔برطانوی پارلیمنٹ کے ایک پارلیمانی ممبر مسٹر نیکس نے ان دنوں تقریر کرتے ہوئے کہا: خدا وند تعالیٰ نے ہمیں یہ دن دکھایا ہے کہ ہندوستان کی سلطنت انگلستان کے زیرنگین۔تا کہ عیسی مسیح کی فتح کا جھنڈا ہندوستان کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک لہرائے۔ہر شخص ہے شخص کو اپنی تمام تر قوت ہندوستان کو عیسائی بنانے کے عظیم الشان کام کی تکمیل میں صرف کرنی چاہئیے اور اس میں کسی طرح تساہل نہیں کرنا چاہئے 1 ۱۸۶۲ء میں انگلستان کے وزیر اعظم لارڈ پامرسٹن اور وزیر ہند چارلس ڈڈ کی خدمت میں ایک وفد پیش ہوا جس میں دار العلوم اور دارالامراء کے رکن اور دوسرے بڑے بڑے لوگ شامل تھے انگلستان کے سب سے بڑے پادری آرچ بشپ آف کنٹر بری نے اس وفد کا تعارف کرایا۔وزیر ہند نے اس وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: ” میرا یہ ایمان ہے کہ ہر وہ نیا عیسائی جو ہندوستان میں عیسائیت قبول کرتا ہے۔انگلستان کے ساتھ ایک نیا رابطہ اتحاد بنتا ہے اور ایمپائر کے استحکام کے لئے ایک نیا ذریعہ ہے۔۲) عیسائیت کے سر برآوردہ حلقوں کی ان تدابیر سے ظاہر ہے کہ عیسائیوں کا یہ خیال تھا کہ اگر ہم نے عیسائیت کی اشاعت کے لئے پورا زور صرف کیا تو تھوڑے ہی عرصہ میں ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے اور ملک کے بیشتر حصہ کو عیسائی بنا کر اپنی سلطنت کو مستحکم کر لیں گے۔پنجاب کے مشنوں میں سے سیالکوٹ مشن کو ایک نمایاں خصوصیت حاصل تھی کیونکہ یہ مشن ملک کی ایک خاص دفاعی سکیم کے ماتحت جاری ہوا تھا۔چونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے کسر صلیب کا کام لینا تھا۔اس لئے اس نے آپ کی فطرت میں عیسائیت کے خلاف ایک غیر معمولی جوش پیدا کر دیا تھا اور اس کے مواقع بھی ابتدا ہی سے پیدا کر دیئے۔پادری بٹلر صاحب ایم۔اے پر آپ کی شخصیت کا اثر چنانچہ جن پادری صاحبان سے آپ کو دینی تبادلہ خیالات کا موقعہ ملا۔ان میں سے پادری بٹلر صاحب ایم۔اے ممتاز تھے۔آپ کی تقریر اور دلائل نے پادری صاحب کے دل میں ایسا گھر کر لیا کہ اکثر وہ دفتر کے آخری وقت میں حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہو جاتے اور پھر آپ سے باتیں کرتے کرتے آپ کی فرودگاہ تک پہنچ جاتے لے علمائے حق اور اُنکے مجاہدانہ کارنامے مرتبہ مولانا سید میاں صاحب ناظم جمیعۃ العلماء ہند صفحہ ۲۶٫۲۵ 234 THE MISSION BY R۔CLORK LONDON 1904 PAGE بحوالہ بانی سلسلہ احمدیہ اور انگریز مولفہ مولانا عبدالرحیم صاحب درد۔ایم اے سابق احمد یہ مسلم مشنری لنڈن