حیات طیبہ

by Other Authors

Page 292 of 492

حیات طیبہ — Page 292

292 میں باوجود نبی اور رسول کے لفظ سے پکارے جانے کے خدا کی طرف سے اطلاع دیا گیا ہوں کہ یہ تمام فیوض بلا واسطہ میرے پر نہیں ہیں بلکہ آسمان پر ایک پاک وجود ہے جس کا روحانی افاضہ میرے شامل حال ہے یعنی حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم - 1 اس عبارت سے بوضاحت و صراحت ظاہر ہے کہ حضرت اقدس کے نزدیک حضور کا منصب غیر تشریعی ظلّی نبوت کا ہے۔اس کے سوا اور اس سے کم منصب ہر گز نہیں۔جو نبوت حضور کو حاصل ہے وہ نبوت کے علاوہ کوئی اور چیز قطعا نہیں ہے۔وہ تشریعی اور مستقل نبوت تو بے شک نہیں مگر غیر تشریعی ظلی نبوت ضرور بالضرور ہے اور اس کا نام نبوت کے سوا اور کچھ نہیں رکھا جا سکتا اور یہ نبوت حضور کو اپنے آقا و مطاع سید نا حضرت خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ اور فیض سے حاصل ہوئی ہے اور حضرت اقدس کو اپنی نبوت و رسالت کے صحیح طور پر ذہن نشین فرما دینے کا یہاں تک خیال تھا کہ جس امر سے اس کی نسبت ذرا بھی کسی کے شک میں پڑنے کا احتمال ہوتا۔اسے اچھی طرح واضح فرما دیتے۔جیسا کہ مصرعہ و من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب کی تشریح فرما دینے سے ظاہر ہے۔اس مصرعہ سے یہ شک پیدا ہوتا یا شک پیدا کیا جا سکتا تھا کہ حضور کو رسول ہونے سے انکار ہے۔بحالیکہ رسول ہونے سے ہرگز انکار نہیں۔انکار تو صرف شریعت لانے سے تھا۔پس حضور نے یہ فرما کر کہ اس (مصرعہ) کے معنی صرف اس قدر ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں، حقیقت واضح فرما دی اور مثلِ مہر نیمروز روشن ہو گیا کہ رسول تو حضور بیشک ہیں لیکن شریعت لانے والے نہیں۔غرض ایک غلطی کا ازالہ وہ پہلا تحریری بیان ہے جو حضرت اقدس نے اپنی نبوت کے مقام کی وضاحت کے لئے دیا اور اس کے بعد ہر کتاب میں اپنے آپ کو نبی اور رسول کے طور پر ہی پیش فرمایا۔محدث کے طور پر کبھی بھی پیش نہیں فرمایا۔بشیر احمد شریف احمد مبارکہ بیگم کی آمین ۳۰ / نومبر ۱۹۰۱ء حضرت اقدس چونکہ دین اسلام کو قائم کرنے اور شریعت اسلامیہ کو زندہ کرنے کیلئے آئے تھے۔اس لئے آپ کو بچوں کی دینی تعلیم کا خاص خیال رہتا تھا اور بچوں کے قرآن شریف ختم کرنے پر تو آپ کو بیحد خوشی ہوئی تھی۔چنانچہ جب آپ کے فرزندار جمند صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے قرآن شریف ختم کیا تھا تو اس موقعہ پر بھی آپ نے بڑی مسرت سے ایک تقریب منعقد فرمائی تھی۔جس کا ذکر پہلے گزر چکا ہے اور اب جبکہ لے ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۷